|
|
اسکرین پر اپنے حسن اور اپنی آواز سے چھوٹی
سی ہی عمر میں جگہ بنا لینے والی آئمہ بیگ لوگوں کو کافی پسند ہیں۔۔۔ان کو
فلموں اور ڈراموں کے او ایس ٹی گانے کے لئے سب سے بہترین مانا جاتا ہے اور
آئمہ بیگ کی معصوم چکل اور اسمارٹنیس کو بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔۔۔ |
|
لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ یہ دھان
پان سی آئمہ بیگ سولہ ، سترہ سال کی عمر تک پچھتر سے اسی کلو کے درمیان
تھیں اور ہر وقت ان کا موٹاپا تنقید کا نشانہ بنا رہتا تھا۔۔۔ |
|
آئمہ بیگ اپنی دوستوں کو دیکھ کر اکثر یہ سوچا کرتی تھیں کہ کاش میں بھی ان
جیسے کپڑے پہنوں اور مجھ پر بھی یہ سب کچھ اچھا لگے لیکن انہیں لگتا تھا کہ
یہ سب ناممکن ہے۔۔۔ |
|
|
|
وزن کم کرنے کا راز انہوں نے ندا یاسر کو
کچھ اس طرح بتایا کہ مجھے ڈینگی کا بخار ہوگیا تھا۔۔۔کوئی نہیں مانے گا کہ
میرا وزن اس بخار کے بعد کم ہی ہوتا گیا اور پھر کبھی نہیں بڑھا۔۔۔ |
|
آئمہ بیگ اس وزن کو ہرگز ہرگز بے ویٹ نہیں
مانتیں۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ وہ وزن ان کے لئے ہمیشہ مشکل بنا رہا اور اب وہ
ڈرتی ہیں کہ کبھی اس سے ملاقات نا ہو اور وہ ہمیشہ اسمارٹ ہی رہیں۔۔۔ |