گھر میں بھی صرف انگریزی ہی بولتے ہیں۔۔۔انگریزی میڈیم شوبز کے بچے

image
 
انگریزی بولنا کوئی قابل فخر بات نہیں لیکن یہ ایک اضافی قابلیت ہے جس پر اکثر شوبز کے ستارے کافی انحصار کرتے ہیں۔۔۔یہ صرف ان میں ہی نہیں بلکہ ان کے بچوں میں بھی موجود ہے۔۔۔زیادہ تر شوبز ستاروں کے بچے صرف انگریزی میں ہی بات کرنا پسند کرتے ہیں
 
ثروت گیلانی کے بچے
یوں تو ثروت گیلانی کافی کوشش کرتی ہیں کہ وہ اردو اور انگریزی دونوں کا امتزاج رکھ کر اپنے بچوں کی پرورش کریں لیکن پیدائش سے ہی گھر میں جو زبان بولی جاتی ہے اور جس زبان میں ان بچوں سے مخاطب ہوتے ہیں وہی ان کی زندگی میں سب سے اہم بن جاتی ہے۔۔۔کچھ ایسا ہی ہے ثروت گیلانی کے گھر میں بھی اور ان کے دونوں بیٹے صرف انگریزی میں ہی بات کرنا پسند کرتے ہیں۔۔۔اردو میں اکثر باتوں کا جواب دینا بھول جاتے ہیں یا اگر سوال اردو میں بھی ہو تو جواب انگریزی میں ہی ملے گا
 
فیصل قریشی کی بیٹی
فیصل قریشی کی لاڈلی آیت ابھی صرف آٹھ سال کی ہیں لیکن ان کو انگریزی میں ہی بات کرنا پسند ہیں۔۔۔وہ آرٹ کی کافی شوقین ہیں اور اکثر انہیں اپنی ہی تصاویر پر بولتے سنا گیا ہے ۔۔۔وہ چاہے کسی ڈرائنگ کی بات کریں یا اپنے والدین سے مخاطب ہوں۔۔۔ان کے پاس صرف انگریزی الفاظ کا ہی ذخیرہ ہے۔۔۔فیصل قریشی انہیں اکثر اردو سکھاتے ہیں لیکن آیت کے پاس سوچنے اور سمجھنے کے لئے صرف انگریزی ہی سب سے آسان راستہ ہے۔۔۔
 
صنم جنگ کی بیٹی
صنم جنگ کی اردو خود بھی کچھ بہت اچھی نہیں لیکن وہ پھر بھی کوشش کرتی ہیں کہ اپنی بیٹی کو دونوں زبانوں میں آگے رکھیں۔۔۔لیکن الایا جعفری کو زیادہ تر انگریزی زبان میں ہی اپنے مسائل بتانے کی عادت ہے۔۔۔حالانکہ صنم کے اپنے گھر میں زیادہ بات اردو میں ہی کی جاتی ہے تاکہ الایا کو بھی سیکھنے میں آسانی ہو۔۔۔لیکن الایا کو لگتا ہے کہ میری پہلی زبان شاید انگریزی ہے اس لئے انہوں نے اپنے جذبات کو بیان کرنے کے لئے انگریزی کو پسند کرلیا ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: