اپنوں سے امیدیں لگانا بیکار تھا۔۔۔شوبز ستارے جن کے شدید مشکل وقت میں اپنے ساتھ نہیں تھے

image
 
مشکل وقت ایک ایسا امتحان ہوتا ہے جو آپ کو کئی چہروں سے، کئی دلوں سے روشناس کروا دیتا ہے۔۔۔اس وقت میں جو ساتھ کھڑا ہوتا ہے وہ زندگی بھر یاد رہتا ہے اور جس نے ایک لمحے بھی پیٹھ موڑ لی ہوتی ہے اس کا چہرہ بھی نہیں بھولتا۔۔۔شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جن پر میڈیا کے حوالے سے کڑا وقت آیا لیکن اس وقت ان کی زندگی میں شامل کئی لوگوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔۔۔چاہے وہ ان کے مخالف نہ بھی ہوں لیکن ساتھ بھی نہیں تھے۔۔
 
شائستہ لودھی
مارننگ شو کی اینکر شائستہ لودھی پر سب سے کڑا وقت وہ تھا جب انہیں میڈیا انڈسٹری میں سب نے چھوڑ دیا تھا۔۔۔ان کے مارننگ شو پر پابندی لگ گئی تھی اور ان پر طرح طرح کے کیسز بنائے جا رہے تھے۔۔۔یہ وہ وقت تھا جب ان کے ساتھ کام کرنے والے کئی لوگ بشمول ان کے سگے بھائی بھی مارننگ شو کرتے تھے۔۔۔لیکن کسی نے اپنے سوشل میڈیا کو ، اپنے پیجز کو بھی اس بات کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا۔۔۔شائستہ لودھی کے آگے پیچھے پھرنے والے تمام لوگ ان سے بات کرنے سے کتراتے تھے اور یوں لگتا تھا جیسے ایک ایک کرکے سب کے چہروں سے پردہ ہٹ رہا ہے۔۔۔ساحر لودھی، ندا یاسر، فہد مصطفیٰ، مارننگ شو میں مہمان آنے والے کئی نام ۔۔۔سب اس بارے میں بات تو کرتے ہوں گے لیکن چھپ کر۔۔۔اور یہی وہ وقت تھا جب پہچان ہوئی۔۔۔کچھ اداکار اور مہمان ایسے تھے جو ڈنکے کی چوٹ پر شائستہ کا ساتھ دیتے تھے۔۔۔جن میں رؤف لالہ، شکیل صدیقی، خالد انعم اور تمہنیہ خالد اور دیگر شامل تھے
image
 
ندا یاسر
یوں تو ندا اکثر مارننگ شو کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرتی ہی رہتی ہیں لیکن ان کا ساتھ دینے والوں کی تعداد بظاہر کافی نظر آتی تھی۔۔۔حال ہی میں جب ایک بچی ماروا سے زیادتی کے بعد انہوں نے ایک شو کیا اور پھر اس کے بعد معافی بھی مانگ لی تب بھی لوگ انہیں معاف کرنے کو تیار نا تھے۔۔۔ایسے وقت میں لگتا تھا کہ یاسر نواز ہی کوئی ایسا قدم اٹھالیں جو بتائے کہ ندا یاسر ایسی نہیں ہے ۔۔۔ان کے گھر سے بھی کوئی سپورٹ میں آواز نا آئی۔۔۔ان کے شو میں آنے والی کئی ماڈلز، اداکارائیں جو ندا کے آگے پیچھے رہتے ہیں سب اچانک ہی غائب ہوگئے۔۔جب معاملہ ٹھنڈا ہوا تو وہ واپس ویسے ہی ہوگئے لیکن ان دنوں کوئی بھی ندا کے لئے ایک کمینٹ بھی نا لکھ سکا جو ان کی سپورٹ بن سکے بلکہ نور بخاری، بشریٰ عامر نے تو باقاعدہ ان کے خلاف ہی لکھ دیا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: