|
|
ماں اور بچے کا رشتہ تو یوں بھی انتہائی
محبت سے بھرپور ہوتا ہے ۔۔۔لیکن جب یہ مامتا کسی ایسے بچے پر نچھاور کر دی
جائے جو اس محبت سے محروم ہو تو وہ بچہ آپ کی مامتا کو اور بھی دل سے محسوس
کرتا ہے۔۔۔نادیہ جمیل کی اپنی اولادیں تو ہیں لیکن ان کے اس تکلیف دہ سفر
میں جب کہ وہ اپنے گھر سے دور علاج کی غرض سے بیرون ملک رہ رہی ہیں تو کوئی
ہے جو ان سے ملنے کے لئے بے قرار ہے ۔۔۔ |
|
پچھلے دنوں نادیہ جمیل کی سالگرہ کے موقع
پر جہاں دوستوں نے انہیں تحائف بھیجے، جہاں والدہ نے ان کے چہرے ہر مسکراہٹ
اور قہقہے بکھیرے وہیں ایک ویڈیو میسج نے انہیں دل سے خوش ہونے پر مجبور
کردیا۔۔۔یہ پیغام تھا صابر کا ۔۔۔ |
|
نادیہ جمیل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا
کہ سب سے قیمتی پیغام۔۔۔یہ صرف چار سال کا تھا جب میری زندگی میں آیا اور
اب یہ میرے دل کے سب سے روشن حصے میں چمکتا ہے۔۔۔پیارا صابر۔۔۔میرے بیٹوں
میں سے ایک جس نے مجھے یہ ویڈیو پیغام بھیجا میری سالگرہ پر۔۔۔مجھے دل سے
چھوا ہے اس پیغام نے۔۔۔ﷲ اسے خوشیاں دے۔۔ |
|
|
|
سب سے دعا کا کہا کہ میرے چھوٹے سے صابر کی
صحت اور کامیابی کی دعا کریں- |
|
نادیہ جمیل صرف اپنے سگے بیٹوں کو ہی دل سے
نہیں چاہتیں بلکہ وہ ان تمام بچوں پر جان چھڑکتیں ہیں جن کو انہوں نے گود
لیا ہے اور ان سے ملاقات کرتی ہیں اورا ن کی تعلیم اور تربیت بھی۔۔۔ |
|
ان کے اس نوجوان بیٹے نے اپنی ویڈیو میں
کہا کہ مما آپ کیسی ہیں۔۔۔میں ٹھیک ہوں۔۔۔جب بھی آپ آئیں گی تو میں آپ کو
لینے ایئر پورٹ آؤں گا۔۔۔میں آپ کے لئے بہت دعا کرتا ہوں۔۔۔ماما ہیپی برتھ
ڈے ٹو یو۔۔۔ |
|
نادیہ جمیل اس وقت کینسر سے مسکرا کر ہمت
کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہیں اور ایسے وقت میں انہیں یہ بچے بہت شدت سے یاد آرہے
ہیں جنہیں دیکھ کر وہ پورا دن ہنسی خوشی گزارتی تھیں۔۔۔ |
|
|
|
نادیہ جمیل نے اس سالگرہ کو بھرپور انداز
سے گزارا۔۔۔۔اپنی والدہ کی لائی پیسٹری کو کاٹنے سے پہلے انہیں پتہ چلا کہ
وہ بہت بد ذائقہ ہے اور اس بات پر قہقہوں کا ایک سماء بندھ گیا۔۔۔موم بتی
بجھانے کے لئے نادیہ کوشش کرتی رہیں لیکن ان کا پیارا سا پالتو کتا آوازیں
نکالتا رہا اور وہ ہنستی رہیں۔۔۔ |