کسی ایسے ویسے لڑکے سے تھوڑی کریں گے شادی۔۔۔انڈسٹری کی لڑکیاں جن کا آئیڈیل بہت مشکل ہے

image
 
شادی ایک ایسا فیصلہ ہے جو بہت سوچ سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں ذرا سی بھی غلطی پھر زندگی بھر کی غلطی بھی بن سکتی ہے اس لئے شوبز کی کئی خواتین اپنی زندگی کے اس فیصلے کو کرنے میں کافی احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔۔۔لوگ ان کی شادی کا انتظار کر رہے ہیں لیکن وہ اب پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گی اور کچھ اچھا ہی زندگی میں لائیں گیں
 
منال خان
شکل سے ہی لگتا ہے کہ ایمن کے مقابلے میں منال خان کا تھوڑا سا نخرہ زیادہ ہے۔۔۔پھر انہیں ڈراموں میں کردار بھی کچھ ایسے ملے ہیں کہ ان سے زیادہ تیز کوئی لگتا ہی نہیں۔۔۔لیکن حقیقی زندگی میں ایسا نہیں ہے۔۔۔جس طرح کی ایمن ہیں بالکل ویسے ہی منال بھی ہیں۔۔۔لیکن منال کا آئیڈیل ملنا تھوڑا مشکل ہے۔۔۔منال کے ساتھ چلنے والے کا سینس آف ہیومر سب سے اچھا ہونا چاہئے۔۔۔اور اگر اس کے مذاق پر منال کو ہنسی نا آئے تو وہ پھر گھر ہی جائے کیونکہ منال کے آئیڈیل میں کوئی ایک بھی کمی نہیں چلے گی۔۔۔
image
 
کنزیٰ ہاشمی
بھولی بھالی پیار سی کنزہ ہاشمی بظاہر تو کافی سیدھی سادھی نظر آتی ہیں لیکن ایسا ہے نہیں۔۔۔کنزیٰ کیونکہ اکلوتی ہیں اس لئے ان کی ڈیمانڈز کی نوعیت کچھ اور طرح کی ہے۔۔۔کنزیٰ کوجو بھی لڑکا ملے وہ یہ سوچ لے کہ کنزی اپنی فیلڈ کو نہیں چھوڑیں گیں۔۔۔کیونکہ اس کی خاطر تو وہ لاہورسے کراچی آئیں اور یوں بھی کنزیٰ کو متاثر کرنے کے لئے اگر آپ کے سر پر بال نہیں ہیں تو فوراً لگوا لیں کیونکہ یہ کمی کنزیٰ کو خامی ہی لگے گی اور رشتہ منظور نہیں ہوگا۔۔۔
image
 
صبا قمر
صبا قمر کا آئیڈیل کوئی بہت زیادہ خوبیوں والا نا ہو لیکن پچھلی دفعہ جس طرح انہوں نے ایک ہی شخص کے پیچھے خود کو گنوایا وہ واپس پلٹ کر نا آیا اور نا ہی صبا کو یہ امید دلائی کہ تم میری ہو بھائی۔۔پھر صبا نے سوچ لیا کہ زندگی میں وہی آئے گا جو دنیا سے ٹکرائے گا۔۔جس میں دم نہیں اس کے ہم نہیں۔۔۔اپنے آئیڈیل کو وہ زیادہ تر اپنے جیسا ہی دیکھنا چاہتی ہیں۔۔۔
image
 
علیزے شاہ
پیاری سی صورت والی علیزے شاہ نے حال ہی میں دنیا کو بتا دیا کہ اب ان کی زندگی میں نعمان نہیں رہے اور اب وہ کسی بھی قسم کی پابندیوں سے آزاد ہیں۔۔۔نعمان کے ساتھ ان کی دوستی کافی پرانی تھی اور درمیان میں انہوں نے شادی کا اعلان بھی کیا۔۔۔لیکن پھر اچانک ہی سب کچھ پلٹ گیا۔۔۔قریبی ذرائع کے مطابق علیزے کی والدہ بھی نعمان سے تنگ آگئی تھیں کہ آخر یہ اتنی پابندیاں کیوں لگاتا ہے۔۔۔اس گھٹن سے نکلنے کے بعد اب علیزے اسی کو زندگی کا ساتھی بنائیں گیں جو ان کی مدد کرے آگے بڑھنے میں نا کہ انہیں کاٹ ہی دے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: