دینی علماء اور سیاستدانوں نے انسانیت کا حلیہ بگاڑ دیا ہے

دنیا میں کسی فوجی نے دوسرے فوجی کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ اسی طرح کسی جج نے دوسرے جج کے خلاف، کسی ڈاکٹر نے دوسرے ڈاکٹر کے خلاف۔۔۔۔۔

صدارتی مباحثہ

دینی علماء اورسیاستدانوں نے انسانیت کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔
دنیا میں کسی فوجی نے دوسرے فوجی کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ اسی طرح کسی جج نے دوسرے جج کے خلاف، کسی ڈاکٹر نے دوسرے ڈاکٹر کے خلاف، کسی سائنسدان نے دوسرے سائنسدان کے خلاف، کسی ریسرچ اسکالر نے کسی دوسرے ریسرچ اسکالر کے خلاف، کسی مؤرخ نے کسی دوسرے مؤرخ کے خلاف، کسی انجینئیر نے دوسرے انجینئیر کے خلاف، کسی کمرشل پائلٹ نے کسی دوسرے کمرشل پائلٹ کے خلاف، کسی سرکاری عہدہ پر فائز سند یافتہ افسر یعنی سیکریٹری یا ایڈمنسٹریٹر وغیرہ نے اپنے ہم عہدہ کے خلاف اور حد تو یہ ہے کہ کسی اسکول ٹیچر نے کسی دوسرے ٹیچر کے خلاف کبھی کوئی ایسی بات کی اور نہ ہی اس قسم کی کسی ڈیبیٹ کا حصہ بنے۔ لیکن دینی علماء کسی دیگر ہم مذہب عالم کے وہ پرخچے اُڑاتے ہیں کہ رہے نام اللہ کا۔ سیاستدانوں کا تو پیشہ ہی یہ ہے اسی لئے سیاست کو عبادت گردانتے ہیں۔ گویا مذہب اور سیاست دنیوی لالچ و ہوس کے پیچھے انسانیت کی تذلیل کے علاوہ کچھ نہیں۔
پچھلی صدی میں اس ہوس و لالچ میں اس قدر اندھا پن و بے ہودگی نہ تھی لیکن زوال اس قدر برق رفتاری سے چھا رہا ہے کہ اللہ کی پناہ۔
Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 126 Articles with 112073 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More