حضور پاک کا صدقہ

ہمارے پیارے حضور پاک حضرت محمّد مصطفیٰ صلی اللہ علیه و آ له وسلم ساری بھلائیوں کا مرکز ہیں. ان ہی کے چشمہ ہدایت سے سب لوگ ہر قسم کی تعلیمات اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں-

بزرگوں کے مطابق دو نعمتیں دنیا میں ایسی ہیں کہ دنیا کی کوئی نعمت ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی - ایک تو حضور پاک حضرت محمّد صلی الله علیہ و آ له وسلم کا وجود مبارک اور دوسری نعمت قرآن مجید ہے-

اللہ تعالیٰ حضور پاک کا صدقہ عطا فرما رہے ہیں- جس کی برکت کی وجہ سے ہم طرح طرح کی نعمتیں سے مستفیض ہو رہے ہیں - حالانکہ ہم بندگی کر نے میں کافی پیھچے ہیں- مگر پھر بھی حضور پاک کے صدقے کی بدولت ہم پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے دروازے بند نہیں فرماتے-
بقول شاعر
حضور پاک کا صدقہ سبھی کو مل رہا ہے
جب ہی تو ہر دکھی دل خوشی سے کھل رہا ہے

اگر ہم چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضور پاک کااور زیادہ صدقہ عطا فرمائیں - تو ہمیں اپنی اصلاح کی فکر بھی کرنی چاہئیے - اور اپنے اندر پیدا ہونے والی خرابیوں کو دور کرنا چاہئیے - اپنے دل سے نفرت، کینہ، بغض، تکبر، لالچ کو نکالیں - اور مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کریں -
٭رمضان میں چیزیں مہنگی نہ کریں
٭صرف اپنا فائدہ ہی نہ چاہیں بلکہ دوسروں کا بھی فائدہ چاہیں
٭پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہوے زیادہ پھیل پھیل کر نہ بیٹھیں دوسروں کو بھی جگہ دیں کہ وہ بھی آرام سے بیٹھ سکے
٭حادثے کی صورت میں لوگوں کے مدد ضرور کریں صرف موبائل سے وڈیو نہ بنائیں
٭اگر الله تعالیٰ نے آپ کو کوئی نعمت مثال کے طور پر علم دولت یا طاقت وغیرہ عطا فرمائی ہے - تو اسے اپنے فائدے کے لئے بھی استمال کریں اور دوسروں کے فائدے کے لیے بھی استمال کریں - تاکہ اس نعمت کی شکر گزاری بھی ہو سکے اور اس میں اضافہ بھی ہوتا رہے -

اسی طرح اپنے لیے بھی دعا مانگیں اور سب مسلمانوں کے لیے بھی درود شریف پڑھ کر دعا مانگیں ٭
بقول شاعر
جب لیا نام نبی میں نے دعا سے پہلے
ہو گئی مجھ پہ عطا میری خطا سے پہلے

یا الله ہم طرح طرح کی برائیوں میں مبتلا ہیں مگر پھر بھی آپ نے زمانے میں ہمارا بھرم رکھا ہوا ہے ہم کس منھ سے آپ کا شکر ادا کریں

یاللہ ہمارے پیارے حضور پاک کے صدقے میں میری، میرے خاندان والوں کی اور تمام مسلمانوں کی خیر فرمائیے

یاللہ ہمارے پیارے حضور پاک کے صدقے میں میرے، میرے خاندان والوں کے اور تمام مسلمانوں کے معاملات کو آسان فرمائیے

یاللہ ہمارے پیارے حضور پاک کے صدقے میں مجھ پر، میرے خاندان والوں پر اور تمام مسلمانوں پر مزید رحم اور کرم فرمائیے

یاللہ ہمارے پیارے حضور پاک کے صدقے میں میری، میرے خاندان والوں کی اور تمام مسلمانوں کی بخشش اور مغفرت فرمائیے

آمین

 

Iftikhar Ahmed
About the Author: Iftikhar Ahmed Read More Articles by Iftikhar Ahmed: 42 Articles with 90137 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.