دلوں پر غلاف
(Tariq Zafar Khan, Karachi)
روح و بدن کا رشتہ کمزور تر ہوتا جا رہا ہے ۔ ہر منفی رویہ دل پر ایک غلاف چڑھا دیتا ہے، جو روح کی بالیدگی میں رکاوٹ بنتا یے، رقیق القلبی کو مٹاتا ہے۔ |
|
دلوں پر غلاف چڑھنے سے قفل لگنے تک۔۔۔۔
روح و بدن کا رشتہ کمزور تر ہوتا جا رہا ہے ۔ ہر منفی رویہ دل پر ایک غلاف چڑھا دیتا ہے، جو روح کی بالیدگی میں رکاوٹ بنتا یے، رقیق القلبی کو مٹاتا ہے۔ قلب پر قفل لگنے سے قبل ان منفی رویوں کے غلاف کو اتار پھینکئیے، رقیق القلبی کی روح کو زندہ رکھیئے:-
اختلاف میں عدم برداشت کا رویہ مخالف کو حقِ عز و وقار دیئے بغیر بحث مباحثہ خوئے دل نوازی کا فقدان بزرگانِ دین پر تکریم سے آزاد تنقید اصل موضوع سے ہٹ کر مخالف کی ذاتی کمزوری کو بیان کر کے شرمندہ کرنا۔ اکابر صحابہ کی کمزوریوں کو موضوع بنانا محاسن کے بیان سے پرہیز اپنے کو مجتہدِ مطلق تصور کرنا مصلحت سے عاری بحثِ لا حاصل بے دینی کے احساس سے آزاد سوچ روائتی مذہب کے معاشرتی و اخلاقی پہلوؤں کا مضحکہ اڑانا مخالف کی خیر خواہی کے جذبے کے بغیر حق کی بے روح دعوت۔ بد کلامی و بداخلاقی اس سے بڑھ کر بد کلامی و بداخلاقی کی توجیہ کرنا۔ |
|