جب بھائی نے تھیلی واپس نکالنے کے لیے بہن کی قبر کھودی تو کیا دیکھا؟

حضرت عمرو بن دینار رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اہل مدینہ میں سے ایک آدمی کی بہن مدینہ منورہ کی دوسری طرف رہائش پذیر تھی وہ بیمار ہوگئی- بھائی روزانہ جا کر اس کی عیادت کرتا- آخرکار وہ فوت ہوگئی اور اسے قبر میں دفن کر دیا گیا-

دفن کرنے کے بعد جب وہ واپس آیا تو اسے یاد آیا کہ اس کی تھیلی اس کے ساتھ قبر میں گر گئی تھی اس نے اپنے ساتھیوں میں سے ایک شخص کو ساتھ لیا اور دونوں قبر کے پاس آئے- قبر اکھاڑ کر تھیلی لے لی-

اس آدمی نے کہا ذرا ہٹ جاؤ تاکہ میں دیکھوں کہ وہ کس حال میں ہے- اس نے لحد سے رکاوٹ ہٹائی تو دیکھا کہ قبر آگ سے جل رہی ہے وہ واپس اپنی والدہ کے پاس پہنچا اور پوچھا کہ بتاؤ میری بہن کیا کرتی تھی؟

اس نے کہا کہ تیری بہن پڑوسیوں کے دروازوں پر جاتی اور کان دھرتی- پھر بات سن کر چغلی کرتی اب پتہ چلا کہ اس کو عذاب کیوں ہورہا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: