ﷲ کے دشمنوں کا مقابلہ کرو - جرات ایمانی کا حیرت انگیز واقعہ

image
 
مشہور مؤرخ ابنِ ہشام رحمتہ ﷲ کا بیان ہے کہ شہداﺀ احیاِ دین میں حضرت عمرو رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے چھوٹے بھائی حضرت ہشام رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بھی تے جو سابقون الاولون میں سے تھے اور دو ہجرتوں میں ممتاز تھے-

مسلمانوں نے رومیوں کا تعاقب کیا تو راستے میں ان کو ایک تنگ کھائی ملی جس میں سے ایک وقت میں صرف ایک آدمی گزر سکتا تھا-

جو مسلمان اس مقام سے پار ہوگئے ان سے رومی لڑنے لگے- حضرت ہشام رضی ﷲ تعالیٰ عنہ شہید ہو کر اس تنگ مقام میں گر پڑے اب جو مسلمان وہاں پہنچتا وہیں رک جاتا تھا کیونکہ آگے بڑھنے سے حضرت ہشام رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی لاش گھوڑوں کے سموں کے نیچے کچلی جاتی تھی- حضرت عمرو رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے یہ کیفیت دیکھی تو مسلمانوں سے مخاطب ہو کر فرمایا“
“ مسلمانوں ﷲ تعالیٰ نے میرے بھائی کو رتبہ شہادت پر فائز کیا اور اس کی روح کو اٹھا لیا یہاں تو اس کا صرف جسم ہے اس لیے تم اس کی لاش پر سے گھوڑے لے جاؤ اور ﷲ کے دشمنوں کا مقابلہ کرو“-

یہ کہہ کر انہوں نے گھوڑا بڑھایا دوسرے لوگوں نے بھی ان کا ساتھ دیا اس طرح شہید حق کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے- جنگ ختم ہوئی تو حضرت عمرو رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بھائی کی لاش کے ٹکڑوں کو بورے میں بھر کر سپرد خاک کیا-
YOU MAY ALSO LIKE: