میں اور سلمیٰ آج بھی گہرے دوست ہیں۔۔۔علیحدہ ہونے کے بعد بھی بچوں کی وجہ سے جڑے ستارے

image
 
طلاق صرف دو لوگوں کو جدا نہیں کرتی بلکہ ذہنی اور معاشرتی طور پر پورے گھر کو توڑ دیتی ہے ۔۔۔اس رشتے کے ختم ہونے کے بعد ہر رشتے کو نبھانا کافی مشکل ہوجاتا ہے لیکن یہی تو کمال ہے کہ شادی کے بندھن کے ٹوٹ جانے کے بعد بھی بچوں کی خاطر ایک دوسرے کی تلخیوں کو ہضم کرلینا۔۔۔ایک دوسرے کے ساتھ مسکراہٹ کا سلسلہ ختم نا ہونے دینا۔۔کیونکہ بچوں کے مستقبل کا باہمی فیصلہ دونوں کو ہی کرنا ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کے درمیان اب کوئی رشتہ نہیں لیکن اولاد کی ڈور انہیں الگ بھی نہیں ہونے دیتی۔۔۔
 
اظفر اور سلمیٰ
نو سال کی دوستی اور شادی کو ختم کردینے کا یہ فیصلہ جہاں اظفر کے لئے نفرتوں کا طوفان لایا وہیں سلمیٰ سے ہمدردی اور محبت میں چار گنا اضافہ ہوگیا۔۔۔یہ کیسا فیصلہ تھا جس میں اولاد کے ہوتے ہوئے بھی اپنی دوستی کی پرواہ نا کرتے ہوئے شادی کو ختم کردینا۔۔۔سب ہی اظفر سے دل میں غصہ رکھتے تھے ۔۔۔وقت کے ساتھ ساتھ یہ دھندلا ہوا۔۔۔تو نوین وقار نے زندگی میں قدم رکھا اور جب وہ بھی نا رہی تو اظفر پر ٹھپہ لگ گیا ایک برے انسان کا۔۔۔لیکن اظفر کا یہ ماننا ہے کہ وہ سارے لوگ جو مجھے برا سمجھتے ہیں انہیں بتا دوں کہ میری اور سلمی کی دوستی آج بھی برقرار ہے۔۔۔ہم اپنی بیٹی کی وجہ سے ملتے بھی ہیں اور ملاقات میں دوستی کا عنصر ہمیشہ شامل رہتا ہے۔۔۔اظفر کا کہنا ہے کہ میں روزانہ اپنی بیٹی فاطمہ سے ملتا ہوں۔۔۔اور وہ میری جگری دوست ہے۔۔انہوں نے پہلی بار کسی شو میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔۔۔
image
 
شمعون عباسی اور جویریہ عباسی
یہ دونوں ایک دوسرے کے اس وقت سے دوست ہیں جب سے انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا۔۔۔لیکن ساتھ ہی یہ رشتہ دار بھی ہیں۔۔۔شمعون کے والد نے جویریہ کی والدہ سے شادی کی اور یوں ان دونوں کا رشتہ ہوا۔۔۔ان دونوں کی جوڑی کو دیکھ کر لگتا تھا کہ انہیں کوئی جدا نہیں کرسکتا لیکن وقت کا فیصلہ کچھ اور تھا۔۔ان کی زندگی میں بھی ایک بیٹی انزلہ کا اضافہ ہوچکا تھا لیکن شمعون اس بچی سے قطعی غافل نہیں تھے۔۔۔چاہے بیٹی جویریہ کے پاس رہی ہے لیکن دوستی اپنے ابا سے بھی اتنی ہی ہے۔۔۔جویریہ اور شمعون کا بیٹی کے حوالے سے تو ملنا ہوتا ہی ہے اور وہ کبھی بھی اپنی بیٹی کے سامنے کسی بھی قسم کی نفرت یا غصہ کا اظہار نہیں کرتے۔۔۔جویریہ بہت منہ پھٹ ہیں لیکن اچھی طرح جانتی ہیں کہ یہ سب کرنے سے فرق انہیں نہیں لیکن ان کی بیٹی کو ضرور پڑے گا۔۔۔
image
 
فضا علی
ماڈل اور اداکارہ فضا علی نے بھی بیٹی کی پیدائش کے کچھ عرصے بعد اپنی آٹھ سالہ شادی شدہ زندگی کو ختم کردیا۔۔۔اس کے پیچھے بھی کئی وجوہات تھیں جن میں سے ایک ذمہ داری تھا ۔۔۔کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ انہیں ایک ایسی زندگی ملے جہاں ان کی اور ان کی بیٹی کی مکمل ذمہ داری اٹھائی جائے۔۔۔شادی ختم ہونے کے باوجود انہوں نے فرال کو باپ سے ملنے سے کبھی نہیں روکا۔۔۔بلکہ فرال اپنی دادی کے پاس بھی جاتی ہیں اور ددھیال کی کافی لاڈلی ہیں۔۔۔ایک مارننگ شو میں فرال نے اپنے ابا سے لائیو بات بھی کی اور انہیں ہوری کہانیاں سنائیں۔۔۔فضا نے اپنی بیٹی کو ماں اور باپہ دونوں کا پیار مکمل دینے کی کوشش کی ہے تاکہ اسے کبھی کمی کا احساس نا ہو۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: