بیٹھے بیٹھے حیران کردیتا ہے۔۔۔شوبز کے وہ ستارے جو محفل کی جان ہوتے ہیں

image
 
زندگی میں کوئی نا کوئی شخص ایسا ضرور ہوتا ہے جس کا حس مزاح اور جس کی بیٹھک آپ کو اندر سے کبھی تنہا نہیں ہونے دیتی۔۔۔یہ حقیقت ہے کہ انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کا حس مزاح اور شرارت پر لطف ہے لیکن کچھ ستارے ایسے ہیں جو جیسے ہی محفل میں آتے ہیں ، جان آجاتی ہے۔۔۔
 
عادی
پاکستانی ٹیلی ویژن اسکرین پر عادی اور فیضان دو ایسے نام ہیں جنہوں نے مارننگ شو کو بدلنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔۔۔اس جوڑی میں عادی کے حس مزاح نے لوگوں کو کافی متاثر کیا۔۔۔عادی ان لوگوں میں سے ہیں جو اسکرین پر جیسے ہی آتے ہیں تو ان کے چہرے کو دیکھ کر ہی لگتا ہے کہ اب یہ کچھ ایسا بولنے والے ہیں جو لوگوں کو قہقے لگانے پر مجبور کردے گا-
image
 
میرا جی
چاہے کوئی کچھ بھی کہے میرا جی کے بارے میں لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ میرا جی جس محفل میں آجاتی ہیں ، چھا جاتی ہیں۔۔۔وہ جان بوجھ کر ایسے الفاظ کہہ جاتی ہیں جس پر لوگوں کی ہنسی بند نہیں ہوتی۔۔۔کچھ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ میرا جی کا مقصد صرف اور صرف مسکراہٹ بکھیرنا ہے ورنہ انہیں لوگوں کی سب سمجھ میں آتی ہے۔۔۔غلط انگریزی وہ اکثر جان بوجھ کر بھی بول جاتی ہیں ۔۔اور پھر اس محفل میں صرف انہی کا تذکرہ ہوتا ہے۔۔۔
image
 
علی سلمان
اینکر علی سلمان صرف اپنے دوستوں میں ہی توجہ کا مرکز نہیں بلکہ ان کی باتیں اور ان کے مذاق ہر اس شخص کے لئے توجہ کا باعث ہوتی ہیں جو ان سے پہلی دفعہ بھی مل رہا ہو۔۔۔علی سلمان کے پاس پنجابی اور اردو دونوں طرح کا حس مزاح موجود ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بھی اس کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں۔۔۔لیکن اگر دوستوں کی محفل ہو جس میں فیصل قریشی، نعمان مسعود، فخر عالم، ندیم جعفری، کامران جیلانی وغیرہ موجود ہوں تو پھر کوئی ان کے مذاق کا مقابلہ نہیں کرپاتا۔۔۔
image
 
صنم بلوچ
مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم بلوچ کے پاس بھی یہ صلاحیت بخوبی موجود ہیں کہ وہ اپنے حس مزاح سے محفل کی جان بن جائیں۔۔صنم اپنے دوستوں میں اسی لئے خاصی مقبول ہیں کہ وہ مذاق کرنے میں، نقل اتارنے میں، لوگوں کی چھوٹی چھوٹی بات نوٹ کرکے اس پر بحث کرنے میں کافی ماہر ہیں۔۔۔صنم کا سب سے بہترین مشغلہ ہے اپنید وستوں کے ساتھ ایسا وقت گزارنا جس میں صرف ہنسی اور تفریح ہو۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: