آنکھیں نیچی ہوئی تو حیا بن گئیں۔۔۔دوسری بیوی کے دیوانے شوبز ستارے

image
 
پہلی شادی میں مرد بیچارہ اکثر شرماتا ہی رہ جاتا ہے اور جب تک اس کی شرم جاتی ہے ، زندگی میں دوسری عورت آجاتی ہے۔۔۔دوسری شادی کرنے کے بعد تعریفوں اور محبتوں کا کھل کر ہوتا ہے اظہار۔۔۔پھر چاہے ہو کوئی محفل یا پھر سوشل میڈیا ۔۔۔جتانا پڑ ہی جاتا ہے پیار۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے دوسری شادی کے بعد اپنی محبت کو دکھانے میں کبھی شرم محسوس نہیں کی۔۔۔
 
عامر لیاقت کی دوسری بیگم طوبیٰ عامر
عامر لیاقت جب تک پہلی شادی میں رہے تو انہیں انٹرویوز میں ذاتی زندگی کے حوالے سے بات چیت کرتے ضرور سنا گیا لیکن انہوں نے کبھی بھی کھل کر اپنی بیگم سے اظہار محبت نہیں کیا۔۔۔بلکہ اکثر اوقات وہ سیٹ پر ان پر خاصے برہم بھی ہوجاتے تھے۔۔لیکن وہی عامر لیاقت جنہیں بات بات پر غصہ آتا تھا ، دوسری شادی کے بعد مزاج ہی بدل گئے۔۔۔طوبیٰ عامر کے لئے ذہن نے آزادی کی کھڑکی کھول دی۔۔۔محبتوں کے جگنو چمکنے لگے۔۔۔کھل کر ان کے حسن کی قلابیں ملانے لگے۔۔۔انہیں دیکھ کر تو اکثر نوجوان بھی شرمانے لگے۔۔۔طوبیٰ عامر کی تصویر لگا کر اس پر کوئی نا کوئی شعر کہہ دیتے اور جب بھی کسی شو میں بیگم کے ساتھ بنتے مہمان تو بارہا محبت کا اظہار بھی کرتے رہتے۔۔۔
image
 
شہروز سبزواری کی دوسری بیگم صدف سبزواری
شہروز سبزواری کی جب تک سائرہ سے شادی رہی تو لوگ انہیں اس لحاظ سے بھی محبت دیتے کہ وہ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگتے۔۔۔لیکن بہت دفعہ انہیں ساتھ تو دیکھا گیا لیکن کبھی کھل کر انہوں نے ایک دوسرے کے لئے یوں پیار نہیں جتایا۔۔جب بھی ذکر آیا تو محبت کے آغاز کی کہانی سنائی۔۔۔اس کے بعد کب محبت آئی ، یہ بات کبھی نہیں بتلائی۔۔۔لیکن جیسے ہی زندگی میں صدف کا گلاب کھلا، تو جیسے شہروز کے جذبات کو اظہار کا موقع ملا۔۔۔بات بے بات ان کی تعریف میں زمین آسمان ایک کردینا تو کوئی شہروز سے سیکھے۔۔۔حٓل ہی میں صدف کی تصویر کے نیچے ان کا کمینٹ ہائی لائٹ بن گیا۔۔۔آنکھیں نیچی ہوئی تو ہوا بن گئیں۔۔۔
image
 
اسد صدیقی کی دوسری بیگم زارا نور
اداکار اسد صدیقی کی زندگی میں پہلی بار شامل ہوئی تھیں ماہم بابر جو کہ فیشن ڈیزائنر تھیں۔۔۔شادی کے بعد وہ دونوں شوز میں بھی بیٹھے لیکن اس کے بعد جب بھی اسد کو بلایا ، انہوں نے کبھی ماہم کا تعارف تک نا کروایا۔۔۔لیکن جیسے ہی زندگی میں زارا آئیں تو الفاظ کے سمندر میں بہنے لگے۔۔۔دل کی ہر بات سب کے سامنے ہی کہنے لگے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: