ایک بسکٹ کا اشتہار روکتے ہو ، بچوں کے ساتھ زیادتی روک کے دکھاؤ۔۔۔شوبز پیمرا پر برہم

image
 
معاشرے میں ہونے والے ہر جرم، ہر بربادی، ہر تکلیف کی ذمہ داری اکثر میڈیا اور اس کے کونٹینٹ پر ڈال کر سرپرست اعلیٰ بری الزمہ ہوجاتے ہیں۔۔۔کوئی مارننگ شو ہو یا کوئی غیر اخلاقی اشتہار۔۔۔۔کوئی فلم ہو یا کوئی ڈرامہ۔۔۔سوشل میڈیا پر تنقید تو ہوجاتی ہے لیکن کوئی یہ بھی سوچے کہ اس سب کے باوجود اگر آگہی ہے تو قصور وار کو سزا کیوں نہیں دیتے۔۔۔معاشرے میں بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات میں کمی کیوں نہیں لاتے۔۔۔مہوش حیات نے گالا بسکٹ کے اشتہار میں ڈانس کیا اور اس بات پر سوشل میڈیا نے پیمرا کو بھی جھنجھوڑ ڈالا۔۔۔پیمرا نے نوٹس لیا اور اشتہار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس بات پر شوبز کے ستارے اور بھی بھڑک اٹھے۔۔۔
 
فیصل قریشی
فیصل قریشی اکثر اپنے سچ کو زبان پر لے ہی آتے ہیں اور ان کی بات سیدھا دل پر لگتی ہے۔۔۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اس بات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بسکٹ کا اشتہار تو بند کروا دیا۔۔۔ویب ڈرامہ چڑیل پر پابندی لگادی۔۔۔چلو ٹھیک ہے لیکن جو آج پھر بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اس کے خلاف کیوں نہیں کھڑے ہوتے۔۔۔یہ کیسی نا انصافی ہے۔۔۔ فیصل قریشی کی اس بات پر میڈیا کے کئی لوگوں نے تائید کی اور اس بات پر زور دیا کہ میڈیا پر انگلیاں اٹھانا اس وقت قبول ہے جب مجرموں کو پکڑوانے میں بھی اتنی ہی پھرتی اور ایمانداری دکھائی جائے۔۔۔
image
 
اشنا شاہ
اداکارہ اشنا شاہ تو جب بھی بات کرتی ہے ڈنکے کی چوٹ پر کرتی ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتیں۔۔۔پھر چاہے ان کی بات پر لوگوں کا کچھ بھی رد عمل آئے لیکن اشنا وہی کہتی ہیں جو وہ محسوس کرتی ہیں۔۔جب مہوش حیات کے خلاف آوازیں بہت زیادہ اٹھیں تو اشنا نے بھی انسٹا کا سہارا لیا اور ایک پوسٹ لگائی جس میں لکھا نا تو ڈانس بیہودہ ہے، کپڑے بھی پورے پہنے ہیں۔۔۔کیا کچھ ایسا ہے جو میں نے نہیں دیکھا؟۔۔۔ہمارے یہاں اس سے بھی زیادہ اہم باتیں ہیں ان پر کوئی کیوں نہیں توجہ دے رہا۔۔۔ہمارے پاس چینی کے بغیر والے بسکٹ کی ورائٹی بہت کم ہے۔۔۔یہ بھی ایک موضوع ہے۔۔۔ انہوں نے ایسی سوچ کا مذاق اڑایا جو ہر بات میں کیڑے نکالنے کے عادی ہوتے ہیں۔۔۔
image
 
احمد بٹ
بٹ صاحب بھی بات مذاق میں کہتے ہیں لیکن سب کچھ کہہ جاتے ہیں۔۔۔انہوں نے تو ایک چھوٹا سا جملہ لکھ کر اپنی دوست کی سپورٹ میں آواز اٹھادی۔۔۔احمد بٹ لکھتے ہیں کہ ڈیئر پیمرا اور بھی دکھ ہیں زمانے میں بسکٹ کے سوا۔۔۔اب پیمرا ان کی بات کو سمجھتی ہے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: