|
|
ماں اور بچوں کا رشتہ سب سے قریب ہوتا ہے۔۔۔اس میں کئی
راز چھپے ہوتے ہیں اور اکثر مائیں جنہیں لگتا ہے کہ ان کے بچے انہیں نہیں
جانتے وہ بالکل غلط سوچتی ہیں کیونکہ بچے انہیں نوٹ کر رہے ہوتے ہیں اور
وقت آنے پر وہ ساری باتیں ظاہر بھی ہوجاتی ہیں۔۔۔حال ہی میں شوبز کی کچھ
مائیں اپنے بچوں کے ساتھ ایک شو میں آئیں اور وہ خود ان کے سامنے کافی کم
عمر لگ رہی تھیں۔۔۔ |
|
رباب اور ان کے بیٹے |
ماڈل رباب کے بیٹے کافی چھوٹی عمر میں ایک بار ہی ٹی وی
پر آئے تھے اور اب ان کا یہ دوسرا موقع تھا کسی شو میں جانے کا ۔۔۔ان کے
بیٹے لاریب نے کئی ایسی باتیں بتائیں جو رباب کو خود بھی سن کر بہت مزہ
آیا۔۔شادی کے حوالے سے رباب نے تو صاف بتا دیا کہ مجھے لمبی اور خوبصورت
لڑکی چاہئے اور ایسی لڑکی ہو جو عزت دینا جانتی ہو۔۔۔اس کا پڑھا لکھا ہونا
بہت ضروری ہے ۔۔۔لیکن لاریب نے اس سوال کا جواب کچھ اس طرح دیا کہ مجھے شکل
و صورت سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔۔۔ضروری یہ ہے کہ میرا اس سے دماغ ملتا
ہو۔۔۔کھانا پکانا میری ماں کو بھی نہیں آتا تو اس کو آنا بھی ضروری نہیں- |
|
|
نتاشا اور ان کی بیٹی
تانیہ |
ماڈل اور اداکارہ نتاشا بہت عرصہ بعد اسکرین پر نظر آئیں
کسی انٹرویو میں اور پہلی بار اپنی بیٹی کے ساتھ آئیں ۔۔۔ان کی بیٹی نے
لندن سے تعلیم حاصل کی ہے اور ان کی بیٹی کو دیکھ کر ہی انداز ہ ہو رہا تھا
کہ نتاشا اس کی اچھی تربیت کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔۔۔ان دونوں ماں بیٹی
کی اتنی زیادہ دوستی ہے کہ ایک دوسرے سے پر راز لازمی شیئر کرتی
ہیں۔۔۔نتاشا نے بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹی ڈرامہ لکھے لیکن وہ
کتاب لکھنے میں ہی دلچسپی رکھتی ہے۔۔۔تانیہ کو بولنا بہت پسند ہے اور وہ
بار بار اپنی والدہ کے مزیدار قصے سناتی رہیں۔۔۔ |
|
|
امبر اور ان کی بیٹی
علیزے |
امبر خان اپنی بیٹی علیزے کے ساتھ بہت عرصہ بعد آئیں۔۔ان
کی ایک بیٹی اور بھی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ علیزے کافی سوشل ہے اور میری
طرح ہی بولتی ہے تو اسے لانا زیادہ مناسب لگا۔۔۔امبر نے بتایا کہ علیزے
صفائی کی چور ہے اور وہ کوشش کر رہی ہیں کہ وہ تھوڑا وزن کم کرے تاکہ اسے
بھی کمرشل اور ٹی وی کی طرف آنے کا موقع ملے۔۔۔امبر کا کہنا ہے کہ جب میری
اور علیزے کی لڑائی ہوتی ہے تو میں آخر میں رونا شروع کردیتی ہوں کیونکہ
مجھے بچوں کی بدتمیزی بالکل پسند نہیں- |
|
|
فریدہ شبیر اور ان کے
بیٹے اردل |
فریدہ شبیر اس بار اسکرین پر کافی مختلف اور اچھی نظر
آئیں۔۔۔ایک خبر کے مطابق ان کو اکثر ڈاکٹر شائستہ لودھی کے کلینک ہر دیکھا
گیا ہے اور انہوں نے خود کو بہتر بنانے پر کافی محنت کی ہے۔۔۔اردل نے بتایا
کہ ایک بار ہمارے گھر میں چور آگئے تو امی نے ابو کو تو نیچے بھیجا اور خود
ڈر کے دروازہ بند کرلیا۔۔۔اس سے ظاہر ہے کہ اگر چور آئے تو امی چھپ جائیں
گی۔۔۔شادی کے حوالے سے فریدہ شبیر نے کہا کہ کیونکہ میرے بچے دیر سے ہوئی
اور میرے اندر بہت تڑپ تھی تو میں چاہوں گی کہ اس کی تو فوراً ہی شادی
کردوں تاکہ جلد سے جلد اپنی زندگی میں ہی پوتے پوتی دیکھ لوں |
|