|
|
شادی کے بندھن میں بندھنا یقیناً ایک خوبصورت موقع ہوتا
ہے اور ایسے کئی لوگ ہیں جو ایک بار اس رشتے میں ناکام ہونے کے باوجود
دوسری بار زندگی کو بہتر انداز میں چننا چاہتے ہیں اور ایک دوسرا موقع بھی
حاصل کرتے ہیں۔۔۔شوبز انڈسٹری میں ایسی کئی خواتین ہیں جنہوں نے ٹین ایج
بچوں کی موجودگی میں دوسری شادی کا سوچا اور ان کے بچے بھی اس خوشی میں
شامل تھے۔۔۔ |
|
شائستہ لودھی |
مارننگ شو کی میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے پہلی شادی سے
علیحدگی کے کچھ سال بعد اپنے کزن عدنان لودھی سے خاندان والوں کی مرضی سے
شادی کی۔۔۔جس وقت یہ شادی ہوئی ان کے بڑے دو بچے ٹین ایج میں داخل ہوچکے
تھے اور ننھی ایمان بھی وہ سفر جلد طے کرنے والی تھیں۔۔۔شائستہ کے لئے
یقینا یہ ایک مشکل فیصلہ تھا کیونکہ ان کے کزن عدنان لودھی کی یہ پہلی شادی
تھی اور یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جس پر کسی بھی قسم کا نقصان شائستہ کو ہی
دیکھنا پڑتا۔۔۔لیکن دل کے صاف لوگوں کے ساتھ کبھی برا نہیں ہوتا۔۔۔اس لئے
شائستہ کا یہ فیصلہ نا صرف ان کے لئے بلکہ ان کے بچوں کے لئے بھی بہترین
ثابت ہوا۔۔۔حالت یہ ہے کہ بچے اپنے دل کی ہر بات بھی سب سے پہلے اپنے والد
سے شیئر کرتے ہیں اور انہیں پیار سے عدنانو کہتے ہیں۔۔۔ |
|
|
حبا علی |
اداکارہ حبا علی نے ڈرامہ ’’دل ، دیا ، دہلیز‘‘ سے شہرت
حاصل کی اور وہ بہت سوچ سمجھ کر اسکرپٹ کی چوائس کرتی ہیں اس لئے ذرا کم ہی
نظر آتی ہیں۔۔۔حبا علی کی پہلی شادی کی ناکامی کے بعد وہ اپنے ٹین ایجر
بیٹے کے ساتھ زندگی کا یہ سفر طے کر رہی تھیں اور اکثر انہیں دیکھ کر لوگ
یہ کہتے تھے کہ حبا کے لئے شادی کیا مشکل ہے کیونکہ وہ بہت اچھی شکل و صورت
اور اخلاق کی مالک ہیں۔۔۔لیکن یہ فیصلہ ایک بیٹے کے ساتھ آسان نہیں
تھا۔۔۔لیکن اب انہوں نے یہ مرحلہ پار کرلیا اور ان کی شادی سلمان کے ساتھ
ہو گئی ہے۔۔۔ |
|
|
کرن خان |
میزبان کرن خان کی عمر کو ایسا لگتا ہے وقت کبھی چھو کر
بھی نہیں گزرا۔۔۔اکثر لوگ تو یہ سمجھتے تھے کہ ان کی شادی بھی نہیں ہوئی
لیکن کرن خان نے کبھی اپنی پہلی شادی اور بیٹے کو چھپا یا بھی نہیں۔۔۔ان کی
مسکراہٹ سے کوئی اندازہ ہی نہیں لگا سکتا کہ زندگی میں انہوں نے کبھی کوئی
دکھ بھی دیکھا ہوگا۔۔۔ان کی جب دوسری شادی ہوئی تو بیٹا یونیورسٹی میں پہنچ
چکا تھا اور کوئی اندازہ ہی نہیں کر سکتا تھا کہ ان کے بیٹے کے سامنے یہ
چھوٹی بہن لگتی ہیں- |
|
|
ثمن انصاری |
اداکارہ ثمن انصاری کی پہلی شادی کیوں ختم ہوئی اس کا تو
اندازہ نہیں لیکن وہ اپنے بیٹے کے ساتھ زندگی کی گاڑی کو چلا رہی تھیں اور
ان کا تعلق صرف میڈٰا سے نہیں بلکہ وہ استاد بھی رہ چکی ہیں۔۔۔ثمن کی دوسری
شادی میں ان کے بیٹے کو بھی آگے آگے دیکھا گیا کیونکہ وہ یہ جانتا تھا کہ
میری ماں نے میری پرورش میں کوئی کمی نہیں آنے دی تو ان کی خوشیوں میں بھی
کبھی کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔۔۔ |
|