اماں کی جان۔۔۔شوبز کی نانیاں اپنے نواسے نواسیوں پر قربان

image
 
نانی ایک ایسا رشتہ ہے جن کی آنکھوں میں ماں کی ممتا بھی ڈبل نظر آتی ہے اور جن کا پیار ایسا ہوتا ہے جس کا مقابلہ کسی بھی رشتے سے کرنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔۔شوبز انڈسٹری میں بھی کئی نانیاں ہیں جنہیں اگر ان کے نواسے یا نواسی کے ساتھ دیکھ لیا جائے تو لوگ حیران ہوجاتے ہیں ۔۔۔انداز ہی نرالا ہوتا ہے
 
بشریٰ انصاری
اداکارہ بشریٰ انصاری سے تو دنیا خوش ہے تو پھر ان کے اپنے نواسے نواسی کیوں نا خوش ہوں گے۔۔۔اتنی باصلاحیت اور پیار لٹاتی نانی کے تو سب ہی بچے دیوانے ہیں۔۔بشریٰ انصاری جب جاتی ہیں اپنی بیٹیوں کے گھر تو پھر ان کی واپسی پر ایک رونا دھونا مچ جاتا ہے اور اداسی پھیل جاتی ہے کیونکہ بچے نانی کے بغیر رہنے کے تصور سے ہی پریشان ہوجاتے ہیں۔۔۔کچھ عرصے پہلے انہوں نے اپنی بیٹی کے پاس رہتے ہوئے نواسی شہرزاد کے ساتھ کچھ ویڈیوز بنائیں جسے دیکھ کر سب ہی مسکرانے پر مجبور ہوگئے۔۔۔نواسی کبھی ان کا میک اپ کرتی ہے اور کبھی قومی نغمے سیکھنے کی کوشش۔۔۔اور کبھی نانی کے کندھے کی سواری۔۔بشری انصاری کو اماں ہی بلاتے ہیں اور وہ بھی ہر بچے کو کہتی ہیں اماں کی جان۔۔۔

View this post on Instagram

Amma n sherxade..funnnn!!

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra) on

 
صبا فیصل
اداکارہ صبا فیصل بھی اپنے نواسے نائیل پر ہر لمحہ فدا ہوتی نظر آتی ہیں۔۔۔ان کی ایک ہی بیٹی ہے اور اس کے بچے میں ان کی تو جان ہے۔۔وہ اکثر بچے سے ہی ملنے کی غرض سے فلائٹ پکڑ کر پہنچ جاتی ہیں۔۔۔کہتی ہیں زندگی خوب تھی نائیل سے پہلے لیکن زندگی خوبصورت ترین ہوگئی ہے آپ کے آنے کے بعد ۔۔۔نائیل کے ستاھ گزارے پانچ سال اور آنے والے کئی سال انشائاﷲ یوں ہی منائیں سب ایک ساتھ۔۔۔اکثر شوٹس پر وہ اپنے نواسے کی آواز سننے کے لئے بھی فون ملاتی ہیں اور پھر ان کے چہرے کی مسکراہٹ دیکھنے والی ہوتی ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: