لا الہ الا اللہ كى اہميت

خدا کے سوا کوی لایق عبادت نہیں


لا الہ الا اللہ كى اہميت :

كلامِ نورِ رسول اللہ صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم :
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ص خَيْرُ الْعِبَادَةِ قَوْلُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّه‏ ۔

ترجمہ :
رسول اللہ صلى اللہ عليہ وآلہ فرماتے ہيں :
سب سے بہترين عبادت ’’ لا الہ الا اللہ ‘‘ كا قول ہے ۔

حوالہ :
التوحيد للصدوق ، ص ۱۸ ، باب ۱ ، حديث ۲ ۔

لمحہِ غور و فكر :
ايك عالم نے بہت بہترين طريقے سے صرف ’’ لا الہ الا اللہ ‘‘ كى اہميت بتائى ۔۔۔ كہ قيامت والے دن محشر ميں جب لوگوں كے سامنے صرف لا الہ الا اللہ كى قيمت اور اہميت سامنے آئے گى تو چيخ چيخ كر رو رو كر منت سماجت كريں گے ۔۔۔ اے پروردگار ! صرف ايك مرتبہ صرف ايك سانس كے ليے دنيا ميں واپس بھيج دے كہ ہم صرف ايك مرتبہ لا الہ الا اللہ كہہ ديں ۔۔۔ پھر بے شك موت دے دينا ۔۔۔ ليكن افسوس كے اس وقت مہلت گزر چكى ہو گى ۔۔۔

اس ليے ابھى مہلت ہے جب تك زندہ ہيں ۔۔۔ جب صرف ايك مرتبہ لا الہ الا اللہ كہنے كى يہ قدر و قيمت ہے كہ اس كى ادائيگى كے ليے انسان ايك ايك سانس كے ليے تڑپے گا تو جب كھربوں سانسوں كا آنا جانا جارى ہے تو پھر آخر يہ سانسيں ’’ لا الہ الا اللہ ‘‘ كے بغيركيوں گزر جائيں !!! كم سے كم كچھ سانسيں ہى اس كلمہ كے ليے ہم وقف كر ديں ۔۔

لا الہ الا اللہ وہ كلمہ ہے جس ميں ريا كارى نہيں ہوتى كيونكہ يہ اس كى ادائيگى ميں ہونٹ نہيں ہلتے ۔۔
لا الہ الا اللہ كى يہ خاصيت ہے كہ يہ غلط ادا نہيں ہوتا كيونكہ اس ميں حاء ، قاف ، ضاد ۔۔ جيسے حروف نہيں كہ يہ غلط ادا ہو ۔۔۔

آئيے !
فراموشى كى دنيا سے نكليں ۔۔۔
آئمہ عليہم السلام كى تاكيد اور ہدايت كو سنجيدگى سے ليں ۔۔۔
اور ہر وقت ان نورانى كلمہ كو پڑھتے رہيں ۔،
التماسٕ دعا
 

NAJAF ALI
About the Author: NAJAF ALI Read More Articles by NAJAF ALI: 22 Articles with 26372 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.