دور اندیشی

راشدہ نے پانی پیا یہ سوچتے ہوۓ کے گلاس گرے گا نہیں اس نے خالی گلاس میز کی نُکر سے تھوڑا سا پیچھے کر کے رکھ دیا ، اُسی کمرے میں بچے بھی کھیل رہے تھے ، والد صاحب صوفے پر بیٹھے سب کچھ دیکھ رہے تھے ،انہوں نے راشدہ سے کہا بیٹا جی گلاس آگے کر کے رکھو یا یہاں سے اُٹھا لو ، راشدہ نے کہا ابو جی گلاس میں نے پیچھے کر کے رکھا ہے نہیں گِرتا ، والد نے کہا بیٹا جی گِر جانا ہے دور اندیشی سے کام لو ! بچے اِدھر ُادھر بھاگ اور کھیل رہے ہیں ،کسی کی بھی ٹَکر لگی تو گلاس ٹوٹ کر چکنا چُور ہو سکتا ہے اور کسی کے پاؤں میں بھی لگ سکتا ہے ، راشدہ نے والد کا کہنا مانتے ہوۓ گلاس اُٹھا کر کِچن میں رکھ دیا ، بانو بھی وہیں بیٹھی تھی ابو سے باتیں کر رہی تھی ابو کے منہ سے نیا لفظ سن کر چونک گئ اور پوچھے بغیر رہ نہ سکی بانو نے کہا ابو دُور اندیشی کیا ہوتی ہے؟؟ والد نے کہا بیٹا دور اندیشی وہ خوبی ہے جوانسان کو خساروں سے بچا لیتی ہے ، پھر انہوں نے بانو کو گلاس کی مثال دی جو راشدہ نے میز پر بے احتیاطی کے ساتھ رکھا اور اُسے ایسا لگ ریا تھا کہ گلاس نہیں ٹوٹے گا لیکن میں نے اُسے سمجھایا کہ گلاس جس ماحول میں رکھا ہے اُس ماحول کے زیرِ اثر گلاس کے ٹوٹنے کے chances زیادہ ہیں یہی سوچ جو نقصان اور فائدوں کو دور تک سوچتی ہے بیٹا جی یہی دُور اندیشی ہے یہ ہمیں جزبات میں کیے غلط فیصلوں سے بچاتی ہے، بیٹا جی! زندگی میں جو شخص دُور اندیشی سے کام لیتا ہے وہ کامیابی کو پا سکتا ہے جزبات اور بے احتیاطی میں کیے فیصلے انسان کو خساروں میں ڈالتے ہیں اور انسان پھر ساری زندگی "کاش" کے فقروں کی مالا جپتا رہتا ہے اور اپنی نا اہلی کا تغمہ دوسروں کے نام کرتا ہے حالانکہ خدا ﷻ نے اُسے سوچنے کی صلاحیت دی ہے پھر اگر وہ خدا کی صلاحیت کو استعمال نہیں کرتا اور الزام دوسروں کو دیتا ہے تو یہ ظلم ہے اپنے اور دوسروں کے ساتھ، باقی خداﷻ ہر چیز پر قادر ہے وہ چاہے تو سونے کو کنکر کر دے اور چاہے تو کنکروں کو ہیرے ،اور یاد رہے بیٹا جی! ﷲﷻ نے انسان کو جو عقل دی ہے اسکا اِستعمال کرنا ﷲ ﷻکی نعمت کا شکر ادا کرنے کے مترادف ہے ۔۔۔
 

Sadia Ijaz Hussain
About the Author: Sadia Ijaz Hussain Read More Articles by Sadia Ijaz Hussain: 21 Articles with 24699 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.