انسان اور جانور میں فرق

Article is to create a bit motivation for every reader to have a look inside and examine; for where we are lying .....

بظاہر تو یہ دونوں مخلوقات ایک دوسرے سے انتہائی مختلف ہیں مگر حالات کچھ اس طرح کا تقاضا کر رہے ہیں کہ یہ بات بھی قابلِ اعتراض آ ٹھہری۔ یعنی انسان اور جانور میں کوئی فرق نہیں۔۔؟

اپنے اسی اختلاف کے پیشِ نظر ایک تجزیہ کچھ اس طرح سامنے آتا ہے کہ ٩٠ فیصد لوگوں کے نزدیک انسان اور حیوان میں بنیادی فرق ”شعور “ کا ہے۔ اگر حقیقتاَ یہی وہ شہ ہے جو وجہِ تفريق ہے تو قابلِ اختلاف ہے۔ شعور و عقل اگرچہ انسانوں کی خاص سوغات ہے مگر ان پرندوں کا کیا جو دن بھر اپنے حصے کا رزق چگ کر رات کو خالی ہاتھ لوٹ کر آتے ہیں اور ”ولله خیر رلرازقیں“ پہ اپنے ایمان کی عکاسی کرتے ہوۓ نا صرف معرفتِ الہی میں ہم سے کئی آگے نکل جاتے ہیں بلکہ شعور کی منزل کو پار کر کے ”عشق“ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ہماری فراست کمانے سے کھانے تک محدود ہے۔

مزید ایک ایسا تجزیہ بھی ملاحظہ کیجئے جس کے تحت ”علم حاصل کرنے کی صلاحیت“ کو بنیادی فرق ٹھہرایا گیا ہے۔ مگر پھر اپنے شہر کی ٹریفک کا حال نظروں کے سامنے گھوم جاتا ہے، جہاں قریباَ ٩٥ فیصد آبادی خواندہ ہے مگر نظم و ضبط کی علمبردار چیونٹیوں کے مقابلے میں ہمارے حصے میں شرم کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ حالانکہ اس عمل کے لئے انھیں کبھی کسی درسگاہ بھی نہیں جانا پڑا۔ تام ایک اور نظریہ قابلِ غور ہے کہ ”جانور وہ مخلوق ہے جو صرف اپنا درد محسوس کرے مگر انسانیت کا یہ تقاضا ہے کہ وہ انسانیت کا درد بھی محسوس کر سکے“ مگر انگریزی کا ایک مقولا یاد آ جاتا ہے؛
Laugh and the world laugh with you; cry and you cry alone
یہ محظ ایک مقولا نہیں بلکہ اہلِ نظر کے نزدیک ایک حقیقت ہے۔ اور انسانيت کے حساس طبقے کا سب سے بڑا غم۔

الغرض یہ کہ انسان اور جانورمیں فرق تشویشناک ہے لحاظہ اگر قارئین اختلافِ راۓ رکھتے ہیں تو انہیں چاہیۓ کہ جلد از جلد اپنی راۓ کو عمل میں لے آئیں تانکہ ”اشرف المخلوقات“ کے اس لقب کی کم ازکم کچھ نا کچھ تو حق ادائیگی ہو۔
۔
از قلم:لبیبہ ذاكر

 

Labiba Zakir
About the Author: Labiba Zakir Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.