یہ مجھے جہاں ملے گا میں اسے ماروں گا۔۔۔فیصل قریشی نے سیدھا سیدھا دھمکی ہی دے ڈالی

Please note that I am a fan of this show and I love Tabish's relatable and candid humor. I've followed and enjoyed almost all the content given by chaudhry brothers in the past as well but you cant, you just cant disrespect seniors like Sir Qavi Khan, Anwar Maqsood Sahab & Javed Sheikh Sahab. Its okay if you dont like them personally, if their craft doesnt impress you or if for any other reason, you have a problem with them, still, these are living legends of our country and you can ignore a question rather than going on to tell about your opinion about them if this is how you think. Please respect your seniors. They have worked years and years for this and this is the least we could give back to them. Almost 2000 comments on this video not a single person pointed this out. Goes to show that we should be very concerned about the times we are living in and the times to come. Sir Qavi Khan jaisa na koi tha, na koi hai aur na hi kabhi hoga. Highly disappointed. p.s. may be I expected more and I am hurt more because I an avid follower of TBH. I hope they will cut out such chunks from future shows because this isnt funny, at all.

Posted by Faizan Shaikh on Friday, October 9, 2020
 
ٹی وی کی دنیا میں تو آئے دن شوز اور ڈراموں پر تنقید ہوتی ہی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا نے بھی کافی ترقی کرلی ہے اور اب کچھ شوز اتنے زیادہ ہٹ ہوگئے ہیں کہ ان پر نا صرف بات ہوتی ہے بلکہ ان کی خامیوں کو بھی منظر عام پر لایا جاتا ہے۔۔۔پچھلے دنوں ایک شو ’’ٹو بی اونیسٹ‘‘ جس کی میزبانی تابش احمد ہاشمی کرتے ہیں۔۔۔اس حوالے سے نشانہ بنایا گیا۔۔۔اس شو میں فور مین شو کے سابقہ ٹیم میمبرز مصطفیٰ چوہدری اور مرتضیٰ چوہدری مہمان تھے اور اس شو کی گفتگو کا کچھ حصہ اداکار فیضان شیخ نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں تابش کے مزاح کا قائل ہوں۔۔۔چوہدری برادران کے بھی پرانے شوز شوق سے دیکھتا رہا ہوں لیکن ان کو یہ حق بالکل نہیں کہ وہ ہمارے سینئرز کا مذاق بنائیں چاہے انہیں وہ ذاتی طور پر کیسے بھی لگیں لیکن وہ اس طرح سے بات نہیں کرسکتے۔۔۔
 
شو کے دوران مہمان بارہا اداکار محمد قوی صاحب ، انور مقصود اور جاوید شیخ کو اس طرح نام لے رہے تھے جیسے وہ کوئی گلی کے لڑکے ہوں۔۔۔کہا کہ انور کو انور نہیں کہیں تو کیا کہیں۔۔۔ان کی ذاتی رائے یہ تھی کہ ہمارے سینئرز اداکار نہیں صرف لکھا ہوا پڑھتے ہیں۔۔۔اس شو کے بعد فیضان شیخ نے پوسٹ لگائی اور اس کے بعد اداکاروں نے اپنے دل کی آواز سنائی
 
فیصل قریشی
فیصل قریشی نے یہ کلپ دیکھنے کے بعد لکھا کہ اگر ان دونوں نے محمد قوی صاحب اور انور مقصود صاحب سے معافی نہیں مانگی تو یہ جہاں ملے میں انہیں ماروں گا۔۔۔اب دیکھتے ہیں کہ ان دونوں مہمانوں کا کیا رد عمل آتا ہے ان کی اس دھمکی پر۔۔۔
image
 
محسن عباس
اداکار محسن عباس نے لکھا کہ افسوس ہے مجھے کہ ان بے ادبوں کے ساتھ ایک عرصہ تک کام کیا۔۔۔یہ جہالت کے علمبردار ہیں اور رہیں گے۔۔۔ایک دور میں محسن عباس انہی کی ٹیم کا حصہ تھے اور اب وہ خود اپنی ایک الگ پہچان بنا چکے ہیں۔۔۔
 
بشریٰ انصاری
بشریٰ انصاری بھی اس کلپ کو دیکھنے کے بعد کافی اداس ہوگئیں اور انہیں اس بات کا یقین ہوگیا کہ سینئرز کی عزت نا کرنے والے بھی اب کھلے عام اپنی اشکال واضع کر رہے ہیں۔۔۔انہوں نے لکھا کہ اب تو اﷲ ہی ان کو تمیز سکھائے۔۔۔اپنے والدین کو بھی یہ لوگ اسی طرح نام لے کر پکارتے ہوں گے
image
 
وقار ذکاء
میزبان وقار ذکاء نے لکھا کہ اے آر وائی میں کام کرنے کے دوران ذاتی طور پر اکثر انور مقصود سے بات ہوئی ارو وہ اپنے سینئرز کے لئے گندے مذاق اور برے القابات کا ستعمال کرتے تھے لیکن یہ سب ظاہر نہیں ہوتا تھا۔۔۔تو صرف میزبان کا قصور نہیں بلکہ وہ لوگ جو اسے آن ایئر کر رہے ہیں وہ قصور وار ہیں۔۔۔
image
 
ان سارے کمینٹس کے بعد شو کے میزبان تابش نے فیضان شیخ کو شکریہ کے ساتھ نشاندہی کرنے پر داد دی اور کہا کہ وہ خود اس بات کی شو میں مخالفت ہی کر رہے تھے لیکن جو آن ایئر کرتے ہیں ان پر ہمارا کنٹرول نہیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: