اکتوبر سالگراہوں کا مہینہ بن گیا۔۔۔شوبز ستارے ایک دوسرے کی سالگرہ منانے میں مصروف

image
 
سالگرہ ایک خوشی کا موقع ہوتا ہے اور اس موقع کا انتظار پورا سال رہتا ہے۔۔۔یوں تو ہر ماہ کسی نا کسی شوبز ستارے کی سالگرہ آ ہی جاتی ہے لیکن اکتوبر تو ستاروں سے جگمگا اٹھتا ہے۔۔۔ایک کے بعد ایک کسی کی سالگرہ شور مچا رہی ہے-
 
جاوید شیخ
اداکار جاوید شیخ کی سالگرہ بھی اکتوبر کے مہینے میں ہی آئی اور یہ دن ان کے سب گھر والوں نے بہت خوشیوں کے ساتھ منایا۔۔۔ان کی سابقہ بیوی، بچے، بہو اور پوتے پوتی ، نواسہ نواسی سے گھر میں رونق لگ گئی۔۔۔اس موقع پر جاوید شیخ کی سابقہ اہلیہ ان کی کچھ باتیں سب کو بتاتی بھی رہیں اور محفل میں قہقہے گونجتے رہے۔۔۔
image
 
سرہا اصغر
اداکارہ سرہا اصغر آج کل صرف اداکاری سے ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر اپنے ڈانس کی ویڈیوز سے بھی دل جیت رہی ہیں۔۔کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ سرہا اتنی باصلاحیت ہیں کہ باقاعدہ ڈانس کا چینل بھی بنائیں گی۔۔۔ان کی یہ صلاحیت پہلی بار ندا یاسر کے مارننگ شو میں سامنے آئی۔۔۔سرہا نے بھی اپنی سالگرہ کافی دھوم دھام سے منائی اور خوب تصاویر بھی کھنچوائیں-
image
 
ثنا فیصل
فیصل قریشی تو خود بھی اکتوبر کی ہی پیدائش ہیں لیکن ان کی بیوی ثنا فیصل بھی اسی ماہ میں پیدا ہوئیں اور فیصل اپنی سالگرہ سے زیادہ ثنا کے دن کو منانا پسند کرتے ہیں۔۔وہ جانتے ہیں کہ ان کی بیوی ان کے ساتھ ہر لمحہ کھڑی ہوتی ہے اور وہ کوئی موقع نہیں جانے دیتے ثنا کی خوشیوں کو منانے کا-
image
 
صحیفہ جبار
اداکارہ صحیفہ جبار بھی اکتوبر کی خوشیوں میں ہی شامل ہیں اور ان کی سالگرہ یوں تو گزر گئی ہے لیکن وہ اپنی سالگرہ بہت دھوم دھام سے مناتی نہیں ۔۔۔دوست اور اپنے قریبی جاننے والے ہی ان کے ساتھ ہوتے ہیں اور وہ انہیں میں ہورا دن گزار کر وقت گزارتی ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: