آنسو تو اس کی پلکوں پر پڑے رہتے ہیں، ظالم شوہر کی مظلوم بیوی رمشا خان ہر ڈرامے میں روتی کیوں نظر آتی ہیں؟ جانیں

image
 
معصوم اور خوبصورت سی رمشا خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز تین سال قبل تھوڑا سا جی لے میں مشا کے کردار سے کیا تھا اپنے کیرئير کے آغاز میں ان کی اداکارانہ صلاحیتیں کھل کر سامنے نہیں آسکیں- مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان کی اداکاری دن بدن بہتر سے بہتر ہوتی گئی مگر ایک خاص بات جو رمشا خان کے ہر کردار میں یکساں رہی وہ ان کے روتے بسورتے کردار تھے- ظالم مردوں کی ستائی ہوئی رمشا خان خاموشی سے آنسو بہاتے ہوئے ہر کردار میں نظر آتیں- یہاں تک کہ رمشا خان کو اسکرین پر دیکھتے ہی کچھ لوگوں کو یہ محسوس ہونے لگتا کہ اب انہوں نے رونا شروع کر دینا ہے- رمشا خان کے مشہور ڈراموں میں ان کے پے در پے روتے دھوتے کردار کچھ اس طرح سے تھے-
 
1: تمھاری مریم
رمشا خان کے رونے کے سفر کا آغاز ڈرامہ تمھاری مریم سے ہوا جس میں انہوں نے پہلی بار لیڈ رول ادا کیا- مریم کے کردار میں وہ ایک ایسی سادہ سی لڑکی کے روپ میں سامنے آئیں جن کا شوہر بیرون ملک تھا اور کسی اور عورت کی محبت میں گرفتار تھا مگر ماں کے دباؤ کے تحت شادی تو کر لی مگر شادی کی پہلی ہی رات مریم یعنی رمشا خان کو طلاق دے دیتا ہے- جس کے بعد مریم کی مشکلات کا آغاز ہو جاتا ہے اس ڈرامے میں رمشا خان کی بہترین اداکاری نے ان کے اوپر روتے دھوتے کرداروں کی چھاپ لگا دی-
image
 
2: کیسا ہے نصیباں
اس ڈرامے میں بھی رمشا خان کے کردار کا نام مریم ہی تھا اور کردار بھی تمھاری مریم کے کردار سے زیادہ مختلف نہ تھا- یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کا باپ اپنی بہن کی محبت سے مجبور ہو کر اپنی بیٹی کا رشتہ بیرون ملک موجود اپنے نکھٹو اور ناکارہ بھتیجے کے ساتھ کر دیتا ہے- جو کہ سبز باغ دکھا کر مریم کو اپنے ساتھ لے تو جاتے ہیں مگر وہاں لے جا کر سگی پھپھو اور شوہر مریم پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیتے ہیں اور اس طرح ایک بار پھر رمشا خان کے رونے دھونے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے-
image
 
3: عشقیہ
ڈرامہ عشقیہ میں رمشا خان نے حمنہ کا کردار ادا کیا جو کہ اپنی طالب علمی کے زمانے میں اپنے ایک کلاس فیلو کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے مگر بزدلی اور کمزوری کے سبب اپنے والد کے سامنے اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتا سکتی- نتیجے کے طور پر اس کے والد اس کی شادی ایک اور شخص سے کروا دیتے ہیں جس کو وہ قسمت کا لکھا سمجھ کر قبول تو کر لیتی ہے- مگر اس کا وہ کلاس فیلو اس کو بلیک میل کرنا شروع کر دیتا ہے اور دھوکے سے اس کی بہن سے شادی کر لیتا ہے جس کے بعد ایک بار پھر رمشہ خان کا رونا دھونا شروع ہو جاتا ہے -
image
 
4: گھسی پٹی محبت
اس ڈرامے میں رمشا خان کا کردار ایک جاب کرتی ہوئی لڑکی کا ہے اور سامعہ کے کردار میں یہ محسوس ہوا کہ یہ ایک بہادر لڑکی کا کردار ہو گا- مگر اس ڈرامے میں بھی اپنی پسند کی شادی کرنے والی سامعہ کا شوہر اپنے سے دگنی عمر کی کسی عورت کی محبت میں گرفتار ہو کر اپنی بیوی کو طلاق دے دیتا ہے اور رمشا خان طلاق کا داغ ماتھے پر سجا کر ماں کے در پر آجاتی ہیں اور دوبارہ سے بات بات پر رونے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے-
image
 
رمشا خان کے ہر ڈرامے میں رونے کی وجہ
رمشا خان نے شوبز میں اپنی جگہ بہت محنت اور سنجیدگی سے کام کرتے ہوئے بنائی ہے مگر ڈائریکٹر حضرات ان کو لے کر کسی قسم کا رسک لینے کو تیار نظر نہیں آرہے ہیں- یہی وجہ ہے کہ پرانی بھیڑ چال کا شکار یہ شوبز سے جڑے لوگ ہر روتے دھوتے کردار کے لیے رمشا خان کا انتخاب کر رہے ہیں جن کرداروں کو رمشا بہترین انداز میں نبھا رہی ہیں- مگر اب رمشا خان کو بھی اپنے اوپر سے ایسے کرداروں کی چھاپ ہٹانے کی ضرورت ہے وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں اور ہنستے مسکراتے کردار بھی ادا کر سکتی ہیں جس کی مثال ان کا ڈرامہ شاہ رخ کی سالیاں ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: