ابو بنانا ہے تو انہی کو لے لو۔۔۔انڈسٹری کے ابو

image
 
ڈرامہ انڈسٹری میں بھی وقت کا پہیہ گھومتا ہے اور وہی لوگ جو ہیرو یا بھائی کے کردار میں آتے تھے وہ ابو بن جاتے ہیں۔۔۔اور کچھ لوگوں کو تو لیا ہی اس بنیاد پر جاتا ہے کہ وہ شکل سے ہی ابو لگتے ہیں۔۔۔ہر ڈرامہ میں انہیں باپ کے کردار میں دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔
 
محمد احمد
محمد احمد ایک بہترین مصنف اور اداکار ہیں۔۔۔انہیں کئی ڈراموں میں باپ کی حیثیت سے دیکھا جاسکتا ہے۔۔حالیہ ڈرامے ’’جلن‘‘ میں بھی یہ منال اور اریبہ حبیب کے والد بنے ہیں اور اپنی بیگم سے کہیں بہتر اداکاری کی ہے۔۔۔اس کے علاوہ بھی انہیں کامیاب ترین ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں حرا کے والد کی حیثیت سے دیکھا گیا اور کافی پسند بھی کیا گیا۔۔۔
image
 
شہریار زیدی
شہریار زیدی کو ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرتے کافی سال ہوگئے ہیں۔۔۔وہ نیرہ نور کے شوہر بھی ہیں اور ڈراموں میں اکثر والد کے کردار میں نظر آتے ہیں۔۔۔ان کے چہرے پر قدرتی شفقت اور ایک محبت بھری مسکراہٹ ہے جو کردار میں حقیقت کا رنگ بھردیتی ہے۔۔۔ان کا نام اکثر ڈراموں میں باپ کی حیثیت سے سرفہرست آتا ہے۔۔۔ان کے مشہور ڈراموں میں ’’من مائل‘‘ ، ’’صحرا میں سفر، میرے ہمراہی، پیارے افضل جیسے نام شامل ہیں
image
 
جاوید شیخ
ایک دور تھا کہ جاوید شیخ کو ہیرو کے طور پر ہی دیکھا جاتا تھا لیکن پھر وقت کا پہیہ گھوما اور جاوید شیخ نے یہ تسلیم کرلیا کہ اب وہ ہیرو یا ہیروئن کے باپ کی حیثیت سے ہی انڈسٹری میں خدمات انجام دیں گے۔۔وہ ایک بہترین اداکار ہیں اور انہوں نے جس بھی ڈرامہ میں کام کیا اس کی شہرت آج بھی زندہ ہے۔۔۔ڈرامہ بیٹی، محبت تجھے الوداع۔۔۔فلمز جوانی پھر نہیں آنی، نامعلوم افراد جیسے کیی پراجیکٹس ان کے ساتھ جڑے ہیں۔۔۔
image
 
قوی خان
قوی خان کا شمار انڈسٹری کے مشہور اور کامیاب ترین اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے اور انہوں نے سینکڑوں ڈراموں اور فلموں میں ہیرو اور پھر باپ کے اور پھر دادا تک کے کردار نبھائے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: