سعود اور جویریہ میں ڈرنے والی نہیں ہوں۔۔۔سلمیٰ ظفر ایک بار پھر میدان میں

image
 
کچھ عرصہ قبل اداکارہ سلمیٰ ظفر نے سعود اور جویریہ کے خلاف ایک ویڈیو بنائی اور اس میں بتایا کہ کس طرح وہ ان سے کام لیتے رہے لیکن معاوضہ نہیں دیا اور کروڑوں روپے ان کے پھنسے ہیں اور بھی کئی لوگوں کے۔۔۔اس تمام معاملے میں سعود اور جویریہ کہ جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نا آئی۔۔۔پھر کچھ عرصہ کے بعد سعود نے یہ پیغام دیا کہ جو بھی اس معاملے میں آواز اٹھا رہا ہے اس پر کیس کیا جائے گا۔۔۔
 
یہ بات ہونے کے کچھ دنوں بعد سلمیٰ ظفر نے ایاک اور ویڈیو ڈالی جس میں وہ اپنے وکیل کے کہنے پر اپنی ویڈٰو ڈیلیٹ کرتی ہیں اور باقاعدہ کہتی ہیں کہ میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹی ہوں لیکن قانونی وجوہات کی بناء پر ویڈیو ڈیلیٹ کر رہی ہوں۔۔۔
 
image
 
جویریہ سعود نے اس واقعے کے بعد اندر ہی اندر کچھ قریبی ساتھیوں کو پیسے واپس کرنا شروع کئے اور ان سے کہا کہ وہ ان کے حق میں ویڈیوز بنائیں۔۔۔اچانک ہی دعوتوں کے سلسلے بھی بڑھ گئے۔۔۔
 
معاملہ کیا ہوا کیا نہیں اس پر پردہ پڑ گیا۔۔۔تب ہی اچانک سلمیٰ ظفر کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جو کہ کافی طویل تھی اور جس میں انہوں نے حکومت، عدلیہ، فوج سب سے اپیل کی کہ وہ ان کی مدد کریں۔۔۔انہیں ایف آئی اے کے دفتر میں بلایا گیا۔۔۔ان پر باقاعدہ ہتک عزت کا کیس کیا گیا اور دھمکی دی گئی کہ اب اگر کچھ کیا تو اندر کروا دی جائیں گی۔۔۔
 
سلمیٰ ظفر نے کئی اداکاروں کے نام لے لے کر ان کے سچ سامنے رکھے کہ کس طرح وہ جویریہ اور سعود کا جھوٹ میں ساتھ دے رہے ہیں لیکن میں اکیلی ہی کافی ہوں اور مجھے کسی کی ضرورت نہیں۔۔۔انہوں نے ادااکارہ سنگیتا کو مخاطب کر کے کہا کہ اس عمر میں بھی انہوں نے جو کیا وہ انہیں زیب نہیں دیتا تھا۔۔۔اپنی بہن حنا کو باقاعدہ برے القابات سے نوازا جب وہ جویریہ کے خلاف اترنے لگیں میدان میں۔۔۔
 
image
 
نعمان حبیب اور کئی لوگوں کا نام لے کر انہوں نے بتایا کہ یہ وہ سب لوگ ہیں جو ان کے ستائے تھے لیکن انہیں چپ رہنے کا انعام مل گیا ہے۔۔۔
 
اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ویڈیوکے جواب میں میں کیا سلمیٰ ظفر کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟اگر وہ سچی ہیں تو انڈسٹری خاموش کیوں ہے؟ کیا اس وقت ان کا ساتھ کوئی نہیں دے گا؟
YOU MAY ALSO LIKE: