|
|
وزن بڑھنے سے ڈر کس کو نہیں لگتا۔۔۔لیکن سب سے زیادہ
ڈرتی ہیں خواتین جنہیں خوف ہے موٹاپے کا۔۔۔اور اگر وہ تعلق رکھتی ہوں شوبز
سے تو پھر آپ ان کے خوف کا اندازہ کر سکتے ہیں۔۔۔ایسی کئی خواتین ہیں جو اس
ڈر کو ظاہر کر بھی دیتی ہیں اور صاف صاف کہتی ہیں کہ میں نے کم سے کم میٹھا
تو مکمل چھوڑ دیا ہے۔۔۔ |
|
شائستہ لودھی |
ڈاکٹر شائستہ لودھی خود ایک ڈاکٹر بھی ہیں تو وہ اچھی
طرح جانتی ہیں کہ یہ میٹھا جڑ ہے کئی بیماریوں اور وزن بڑھنے کی تو وہ اس
بات کا خاص خیال رکھتی ہیں کہ میٹھا کم سے کم کھائیں یا پھر نا ہی
کھائیں۔۔۔یہ اور بات ہے کہ انہیں میٹھا سب سے زیادہ پسند ہے اور وہ مٹھائی
دیکھ کر رک بھی نہیں پاتیں۔۔۔ناشتہ میں گرینولا دہی میں کھاتی ہیں اور
زیادہ تر شہد کا ہی استعمال کرتی ہیں تاکہ میٹھے کی کمی جسم میں محسوس نا
ہو۔۔۔ |
|
|
حریم فاروق |
سب ہی جانتے ہیں کہ حریم نے کس طرح اپنا وزن کم کیا اور
خود کو ہیروئن بنانے میں کامیاب ہوئیں۔۔۔اب ان سے زیادہ ڈائٹ کا بھلا کون
خیال رکھے گا۔۔وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ سب سے مشکل وزن چینی کا ہوتا ہے
جسے ایکسرسائز سے بھی گرانا مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔حریم کھانا کھانے کے بعد
میٹھے سے گریز ہی کرتی ہیں اور اگر بہت دل چاہے تو ڈائٹ کا خیال رکھتے ہوئے
ہی کھاتی ہیں |
|
|
ثنا |
فلمسٹار ثنا ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے بچوں کی
پیدائش کے بعد خود کو بہت ہی محنت سے نارمل کیا ہے اور بہت سارا وزن
گرایا۔۔۔ان وہ اس بات پر آج بھی عمل کرتی ہیں کہ ان کا وزن بڑھ نا پائے اور
ایکسرسائز کے ساتھ ساتھ انہوں نے چینی سے دونوں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی
ہے اوراس کو ہاتھ بھی نہیں لگاتیں |
|
|
فریال محمود |
فریال محمود کا خود بھی یہ ماننا ہے کہ ان سے زیادہ
کھانے پینے کا کوئی شوقین نہیں تھا لیکن جہاں بات آتی ہے فٹ رہنے کی تو سب
سے پہلے ناراض ہوجائیں میٹھے سے کیونکہ وہ دشمن ہے آپ کی فٹنس کا- |
|