جب ابو بھی ساتھ گاتے ہیں۔۔۔شوبز کے ابو جب اپنے بچوں کے ساتھ سر سے سر ملاتے ہیں

image
 
باپ اور بیٹے کا رشتہ تو یوں بھی ہر دیکھنے والے کو بہت مضبوط اور پیارا لگتا ہے اور خاص طور پر جب اس رشتے میں دوستی کا عنصر بھی شامل ہو تو مزہ دو بالا ہوجاتا ہے۔۔۔شوبز میں بھی کچھ والد اتنے پیارے ہیں کہ انہیں بچوں کے ساتھ کھیلتے، باتیں کرتے یا گنگناتے دیکھ کر بے ساختہ چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے
 
نعمان اعجاز اپنے بیٹے کے ساتھ
نعمان اعجاز کی شخصیت کافی بارعب اور تھوڑی غصہ والی لگتی ہے لیکن کوئی انہیں ان کی فیملی کے ساتھ دیکھے تو یہ مان ہی نہیں سکتا کہ انہوں نے اپنے بچوں پر کبھی غصہ بھی کیا ہوگا۔۔۔نعمان اعجاز ایک بہترین دوست ہیں اپنے تینوں بیٹوں کے بھی اور اپنی لاڈلی بیگم کے بھی۔۔وہ اکثر اپنے بیٹوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے لگے ہیں اور بڑا بیٹا تو ہو بہو ان کی ہی کاپی ہوتا جارہا ہے۔۔۔لیکن اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ انہوں نے ایک بہت ہی مزیدار ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دونوں ساتھ میں گنگنا رہے ہیں۔۔۔ان کے بیٹے گا رہے ہیں اور وہ طبلہ کی تال ملانے کی کوشش کر رہے ہیں اور بہترین کوشش کی۔۔۔ان دونوں کی اس پیاری ویڈیو میں بیٹے کا لاڈ یہ صاف بتارہا ہے کہ ابا سے کتنی گہری دوستی ہے اور دونوں اس کا مزہ دل سے لے رہے ہیں۔۔۔
 
خالد انعم اپنے بیٹے کے ساتھ
خالد انعم کا تعلق تو خود بھی میوزک سے ہی رہا اور ایک عرصہ تک انہوں نے بچوں کی میوزک کے لئے کام کیا ۔۔۔جتنا پیار انہیں خود ان کے بچے کرتے ہیں اتنا ہی بہت سارے فین بچے بھی انہیں چاہتے ہیں۔۔خالد انعم ان لوگوں میں سے ہیں جو اپنی فیملی کے لئے سب کچھ وار دینے کو تیار رہتے ہیں۔۔۔۔انہوں نے اپنے دونوں بیٹوں کی پرورش بہت ہی دوستانہ ماحول میں کی ہے اور کبھی انہیں کسی معاملے میں روکا ٹوکا نہیں۔۔۔اب جبکہ بچوں نے ان کا راستہ چننا چاہا تو وہ دیوار نہیں بنے بلکہ بھرپور ساتھ دیا۔۔۔ان کے بیٹے کومیل نے موسیقی اور ماڈلنگ میں قدم رکھا تو ابا پیچھے ہی کھڑے رہے۔۔۔ایک بہت ہی پیار ویڈیو دونوں کے ساتھ گانے کی جس میں وہ کرونا کے لاک ڈاؤن کے دوران تال سے تال ملا رہے ہیں۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: