|
|
کہتے ہیں جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔۔۔یہ ایک نا ایک دن
ایسا پکڑا جاتا ہے کہ پھر کہیں بچنے کو راستہ بھی نہیں ملتا۔۔۔کچھ لوگ خود
کو اچھا ثابت کرنے کے چکر میں اتنے نیک بن جاتے ہیں کہ یہ بھی بھلا بیٹھتے
ہیں کہ کچھ باتیں ماضی کی ان سے ایسی جڑی ہیں جو ان کی اس اچھائی کی راہ
میں رکاوٹ بھی کھڑی کرسکتی ہیں۔۔۔ |
|
پچھلے دنوں آمنہ الیاس نے ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ
آئزہ خان کا مذاق بناتی ہیں۔۔وہ یہ مذاق اس لئے بناتی ہیں کیونکہ آئزہ نے
ایک گورا کرنے والی کریم کا اشتہار کیا اور یہ ان کا اختیار ہے کہ وہ کسی
بھی اشتہار ، ڈرامہ یا فلم میں کام کریں۔۔۔لیکن آمنہ الیاس نے آٹے کی تھال
میں منہ ڈال کر انتہائی نفرت کا مظاہرہ کیا جو ظاہر کرتا تھا کہ آمنہ الیاس
منظر عام پر آنے کے لئے میرا جی کی راہ پر چلنا شروع ہو چکی ہیں۔۔۔ |
|
|
|
آمنہ الیاس کی اس حرکت کے بعد آئزہ خان نے انہیں انسٹا
سے فالو کرنا بند کردیا۔۔۔اور ان کی ایک ساتھی ماڈل آمنہ حق نے اس ویڈیو کے
بعد یہ بیان دیا کہ یہ وہی آمنہ الیاس ہیں جنہوں نے ایک دور میں میرے بڑھتے
وزن کا مذاق بنایا تھا اور آج یہ خود اس طرح بیان کر رہی ہیں جیسے کسی کا
کبھی مذاق تک نا بنایا ہو۔۔۔ |
|
آئزہ خان نے تو آمنہ الیاس کو جواب دیا کہ میری پیاری
آمنہ۔۔۔تم نے اس کیرئیر کو پانے کے لئے بہت محنت کی ہے اور ابھی بھی تمہارا
روشن مستقبل تمہارا انتظار کر رہا ہے۔۔۔اس جھگڑے میں مت پڑو۔۔۔میری نیک
تمنائیں اور پیار تمہارے ساتھ رہے گا۔۔ |
|
ان کے اس پیار بھرے انداز کو آمنہ نے کچھ اس طرح مسترد
کیا کہ لکھا لو یو ٹو۔۔یہ تو بہت اچھی نصیحت ہے ۔۔۔مجھے آپ سے مستقبل میں
ایسی اور بھی چاہئے ہوں گی ۔۔۔تو آپ نے مجھے انسٹا سے ہٹایا کیوں۔۔۔ |
|
|
|
آمنہ حق کو جواب دینے کے لئے بھی آمنہ الیاس نے میرا جی
کے طریقے کو ہی آزمایا اور اپنے ماضی کی باتیں بتاتے ہوئے اداکاری کرتی
رہیں۔ْ۔۔۔کہ اگر بچپن میں کسی کو موٹا کہا تو وہ میرا بچپن تھا، کسی کو
کالا کہا تو میری نادانی تھی، کسی کو توتلا کہا تو وہ بھی بچپن تھا۔۔۔جو
بات ۱۹۴۷ میں کی اس کا تماشا اب کیوں لگا رہے ہیں۔۔۔ |
|
سچ تو یہ ہے کہ اب کوئی بھی آمنہ الیاس کے اس ڈبل
اسٹینڈرڈ کو ماننے کے لئے راضی نہیں ۔۔۔سب نے یہی کہا کہ جب خود دوسروں کا
مذاق بناتی رہی ہو تو اب آئزہ کے پیچھے کیوں پڑ گئی ہو۔۔۔ |