سورج کی روشنی نے مزید حسین بنا دیا۔۔۔شوبز ستاروں کے حسین ترین بچے

image
 
بچے کسی کے بھی ہوں ان پر بے ساختہ پیار آتا ہے۔۔۔اور اگر وہ شوبز ستاروں کے ہوں تو پھر نظروں میں بھی آتے ہی رہتے ہیں۔۔۔انڈسٹری میں کچھ ستاروں کے بچے انہیں کی طرح حسین اور پیارے ہیں۔۔۔جن کی تصاویر دیکھ کر ڈر لگتا ہے کہ کہیں نظر نا لگ جائے-
 
محمد مصطفیٰ عباسی
محمد مصطفی عباسی اگست میں پیدا ہوئے ہیں اور ابھی سوا دو ماہ کے ہی ہیں لیکن پیدائش سے لے کر ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کے حسن میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔۔۔حمزہ عباسی اور نیمل خاور کی طرح وہ بھی کافی شفاف رنگ کے ہیں اور ان کے چہرے پر ایک بہت ہی خاص بھولپن ہے۔۔دونوں اماں ابا اکثر انہیں دھوپ کی روشنی کا دیدار کرواتے ہیں اور تصاویر شیئر کرتے ہیں تو سورج کی روشنی انہیں مزید حسین بنا دیتی ہے۔۔۔حالیہ تصاویر میں وہ بڑے نظر آئے ارو بہت ہی پیارے سے لباس میں وہ چھوٹے سے گڈے لگ رہے ہیں۔۔۔
image
 
نور بانو
جگن کاظم کی زندگی میں شامل ہونے والی نور بانو کچھ دن کی ہیں لیکن ان کی تصاویر دیکھتے ہی اندازہ ہوگیا کہ وہ بھی اپنی اماں کی طرح کافی حسین اور بھولی شکل و صورت کی ہیں۔۔۔نور بانو سے پہلے بھی جگن کاظم کے دو بیٹے ہیں اور گھر کی پہلی بیٹی کو دیکھ کر سب ہی کافی خوش ہیں۔۔
image
 
امل منیب
بھولی بھالی شکل و صورت کی امل منیب ابھی صرف ایک سال کی ہوئی ہیں لیکن اپنی رنگین آنکھوں اور معصوم مسکراہٹ سے سب کو ہی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔۔۔انہیں کرینہ کپور کے بیٹے تیمور سے بھی ملایا جاتا ہے۔۔۔امل منیب یوں تو اپنے ماموں کی شکل و صورت کی ہیں لیکن ان کی ایک ایک ادا ہی بہت خاص ہے اور ننھیال ددھیال ان کی اداؤں کا دیوانہ ہے۔۔۔
image
 
فرمان قریشی
انتہائی بھولی صورت والے فرمان قریشی اپنے ابا کے ہم شکل ہیں اور ان کے چہرے پر بہت معصومیت اور حسن ہے۔۔۔یوں تو سب ہی بچے پیارے ہوتے ہیں لیکن فرمان کو دیکھتے ہی سارا پیار سمٹ کر آجاتا ہے اور دل ان کی اداؤں پر قربان ہوجاتا ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: