ارے پورا کا پورا اس کا ہوں۔۔۔سوشل میڈیا پر بھی لائف پارٹنر کو سپورٹ کرتے شوبز ستارے

image
 
محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو پھر انسان کو اس حد تک لے آتی ہے کہ اس کی خوشی میں ہی اپنی خوشی اور اس کے غم میں اپنا غم محسوس ہوتا ہے۔۔کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھ بھی لے تو دل چاہتا ہے کہ اس کی آنکھیں نکال لیں۔۔۔اس جذبے سے سرشار ہیں شوبز کے کئی ستارے جو اپنے لائف پارٹنرز کو سوشل میڈیا پر بھی تنہا نہیں چھوڑتے
 
عمران اشرف
عمران اشرف آج کل سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو چل رہے ہیں اور ان کی اکثر پوسٹ پر ان کی بیگم کا کوئی نا کوئی کمینٹ نظر آئی ہی جاتا ہے۔۔۔کرن زیادہ تر اپنے شوہر کے پروفیشنل معاملات سے دور ہی رہتی ہیں لیکن وہ عمران اشرف کی سپورٹ میں ہمیشہ حاضر نظر آتی ہیں۔۔۔پچھلے دنوں عمران اشرف کے ایک پوسٹ پر کرن اشفاق یعنی کہ ان کی بیگم نے کوئی کمینٹ کیا اور ایک دل جلی فین نے فوراً انہیں کہا کہ تمہارے تو کسی بھی کمینٹ کا جواب نہیں دیتے عمران۔۔۔پھر بھی کرتی رہتی ہو۔۔۔باز نہیں آنا ۔۔۔اس بات کا جواب عمران اشرف نے کچھ یوں دیا کہ ارے پورا کا پورا اس کا ہوں ۔۔میرے فیصلوں کی مالک ہے اور آپ ایک کمینٹ کی بات کرتی ہو۔۔۔ یہ جواب ظاہر کرتا تھا کہ عمران اشرف بیوی کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں سن سکتے
image
 
اقراء عزیز
اداکارہ اقراء عزیز بھی اپنے شوہر یاسر حسین کی شدید دیوانی ہیں۔۔۔یوں تو یاسر بھی کبھی انہیں کسی معاملے میں تنہا نہیں چھوڑتے اور ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں لیکن اقراء عزیز کا یہ حال ہے کہ وہ باقاعدہ سارے کمینٹس پڑھتی ہیں اور اگر انہیں غصہ آئے تو فوراً جواب دیتی ہیں۔۔۔پچھلے دنوں جب انہوں نے اپنی اور یاسر حسین کی تصویر ڈالی تو ایک کمینٹ آیا ۔۔ایک بار اقراء نے کہا تھا ۔۔۔میں نے اس بالوں والی بلا میں وہ دیکھا جو باقی لڑکوں میں نہیں۔۔۔اس کا مطلب ہوا غیرت کی کمی دیکھی۔۔۔ اقراء عزیز نے دیا فوراً ایک شاندار جواب اپنے یاسر کے حق میں۔۔۔وہ لکھتی ہیں کہ اس کے علاوہ میرا مطلب تھا کانفیڈینس، تمیز، پیار، ایمانداری، اور ایک اصلی اکاؤنٹ-
image
YOU MAY ALSO LIKE: