|
|
ضروری نہیں کہ ہر شادی کامیاب ہو۔۔۔یہ ایک ذہنی ہم آہنگی
کا رشتہ ہے جس میں اگر پلڑہ ایک طرف سے کمزور پڑجائے تو برابری اور انصاف
سب برباد ہوجاتا ہے ۔۔۔اس لئے بہتر یہی ہوتا ہے کہ راستے جدا کر لئے
جائیں۔۔لیکن جب پہلے شوہر سے ہوں بچے اور انہیں دوسری بار باپ کی صورت میں
کوئی شخص ملے تو انداز بتا دیتا ہے کہ بچے خوش ہیں یا نہیں۔۔فوٹو شوٹ بتا
دیتی ہے کہ محبت اور احساس کتنے فیصد موجود ہے |
|
آمنہ شیخ کی بیٹی کی
تصاویر |
مہیب مرزا سے علیحدگی کے بعد عوام کافی افسردہ تھی لیکن
آمنہ شیخ اچھی طرح جانتی تھیں کہ ان کی بیٹی اور وہ کسی ایسی جگہ نہیں رہ
سکتے جہاں وہ خوش نا ہوں اور انہیں محبت میں کھوٹ نظر آئے۔۔۔انہوں نے دوسری
شادی کی اور اپنی بیٹی کو بھی اپنے ساتھ ہی لے گئیں۔۔اس شادی کی تصاویر نے
سب لوگوں کو یہ ظاہر کردیا کہ دوسرا باپ بھی اسی طرح محبت اور پیار دے سکتا
ہے جیسے کہ پہلا۔اپنے نکاح کے موقع پر فوٹو شوٹ کے وقت ابا کو صرف بیٹی کی
ہی فکر تھی۔۔۔ |
|
|
جگن کاظم کے بیٹے کی
تصاویر |
جگن کاظم کی پہلی شادی سے پیدا ہونے والا بیٹا تو کبھی
اپنے پہلے باپ سے ملا بھی نہیں۔۔اور کیونکہ وہ ایک زہر سے بھرا رشتہ تھا اس
لئے خود جگن نے بھی نا چاہا کہ بچے کو باپ سے قریب کیا جائے۔۔۔لیکن وہ خود
اپنے بیٹے کے لئے یہ دونوں کردار نبھاتی رہیں۔۔۔پھر زندگی میں جب دوسرے
شوہر آئے تو لگا کہ بیٹے کا باپ تو کہیں گیا ہی نہیں۔۔۔باپ بن کر نا صرف
دکھایا بلکہ ان کا بیٹا اپنے دوسرے ابا سے کافی قریب ہے۔۔اور اب تو جگن
کاظم کے گھر میں دوسرے شوہر سے بھی دو بچے اور ہوگئے ہیں تو ان کی فیملی
میں یہ بتانا ناممکن ہے کہ کونسا بچہ ان ابا کا نہیں |
|
|
شائستہ لودھی کے بچے |
شائستہ لودھی نے جب دوسری شادی کی تو ان کے تینوں بچے
ٹین ایج میں داخل ہوچکے تھے اور یہ فیصلہ آسان ہرگز نہیں تھا لیکن ان کے
شوہر عدنان لودھی کی جب تصاویر بچوں کے ساتھ آئیں تو لوگوں کو اندازہ ہوا
کہ بچوں کے لئے یہ فیصلہ بہترین ہے ۔۔۔عدنان لودھی ان انسانوں میں سے ہیں
جو ذمہ داری کو دل سے قبول کرتے ہیں۔۔شائستہ لودھی کے بچے انہی کے بچے ہیں
اب اور وہ ان سے ایسے ہی فرمائشیں کرتے ہیں جیسے کوئی بہت قریبی دوست یا
سگا باپ- |
|