|
|
یہ سچ ہے کہ باپ اور بیٹا ایک دوسرے کی شبیہہ ہوتے ہیں
اور ان دونوں کی مماثلت کوئی بڑی بات نہیں لیکن مزیدار بات یہ ہے کہ
انڈسٹری میں ایک دور گزارنے کے بعد اب جبکہ عمر کی دھوپ برسنے لگی تو بیٹوں
نے چارج سنبھال لیا اور ابا کی ہی شکل کو سامنے لے آئے۔۔۔ |
|
عرفان کھوسٹ کے بیٹے
سرمد کھوسٹ |
عرفان کھوسٹ کو ڈرامہ ’’اندھیرا اجالا‘‘ کے بعد سے تو
ایسی محبت ملی جس کا توڑ آج تک ممکن نا ہوسکا۔۔۔وہ اس سے پہلے فلم اور
ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرتے رہے اور ان کی ایک الگ ہی پہچان ہے۔۔۔پھر
انڈسٹری میں انہوں نے اپنی جوانی کو خیر باد کہا اور بڑھاپے کے ہی بھرپور
کرداروں میں نظر آئے۔۔۔لیکن آج ان کا بیٹا ان ہی کی شکل اور صلاحیتوں کے
ساتھ انڈسٹری پر چھا گیا۔۔۔ایسا لگا جیسے دور عرفان کھوسٹ واپس آگیا۔۔۔ |
|
|
وسیم عباس کے بیٹے علی
عباس |
وسیم عباس کو انڈسٹری میں ان کی بہترین اداکاری کی وجہ
سے کافی پسند کیا جاتا ہے اور انہوں نے ہیرو کے طور پر بھی بے تحاشا ڈراموں
اور فلموں میں کام کیا۔۔۔کردار ان کے نام سے وابستہ ہوجاتے تھے اور لوگ
چاہتے تھے کہ وہ انہیں ڈرامے میں دیکھیں۔۔۔پھر وقت کا پہیہ گھوما اور انہوں
نے بھی جوانی کی سرحد کو پار کرکے بڑھاپے کی دہلیز میں قدم رکھ دیا۔۔۔باپ
اور دادا کے کرداروں میں آئے۔۔پھر ان کے بیٹے علی عباس نے قدم
جمائے۔۔۔لوگوں کو واضع محسوس ہوتا ہے کہ وسیم عباس کی ہی شکل انڈسٹری میں
دوبارہ آگئی۔۔۔ |
|
|
جاوید شیخ کے بیٹے شہزاد
شیخ |
یوں تو جو بات جاوید شیخ کی جوانی میں تھی وہ آج تک کسی
میں نا مل سکی۔۔۔ان کے اپنے بچے ان کی شکل اور انداز کو مکمل طور پر تو نا
پاسکے۔۔۔لیکن کیونکہ شہزاد شیخ ان کے بیٹے ہیں تو آج جب وہ ڈراموں میں اپنی
اداکاری دکھاتے ہیں اور بہترین کام کرتے ہیں تو لگتا ہے کہ جاوید شیخ کا
دور واپس آگیا۔۔جاوید شیخ ابھی بھی ہیرو آسکتے ہیں لیکن انہوں نے خود اپنے
بیٹے کو اپنی کرسی دے دی ہے۔۔۔ |
|