مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے۔۔۔ایک کے بعد ایک انڈسٹری میں بیٹیوں کی بہار

image
 
بیٹی تو ﷲ تعالیٰ کا ایک انتہائی خوبصورت تحفہ ہے اور جس کے گھر میں یہ آتی ہیں وہاں سے اداسیاں چھٹ جاتی ہیں اور مسکراہٹیں ہر سو بکھر جاتی ہیں۔۔بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو دعائیں کر کرکے بیٹیاں مانگتی ہیں کیونکہ ان سے زیادہ محبت کوئی نہیں دیتا۔۔۔حال ہی میں شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر یہی آواز سنائی دی۔۔مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے۔۔۔
 
مومل شیخ
جاوید شیخ صاحب کی شہزادی مومل شیخ کے گھر ایک بیٹا تو تھا ہی لیکن ایک بیٹی کے لئے وہ ہمیشہ سے ہی خواہش مند تھیں۔۔۔چاہے وہ اس کا اظہار نا کرتیں لیکن انہیں بھی بیٹیاں بہت پسند تھیں۔۔۔حال ہی میں ان کے گھر سے بھی یہ آواز آئی کہ کوئی خوشی کی خبر ہے اور پھر اس خوشی کو دوبالا کردیا جب پتہ چلا کہ بیٹی پیدا ہوئی ہے۔۔۔
image
 
فواد خان
فواد خان تو ہیرو ہیں ہی لیکن اپنے بچوں کے لئے بھی وہ کسی سپر ہیرو سے کم نہیں۔۔ان کی بیگم کا کہنا ہے کہ فواد جب بچوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو انہیں پھر کسی بات کا خیال نہیں ہوتا اور وہ ایک بہترین باپ ہیں۔۔۔کافی عرصہ تک ان کے گھر بیٹا ہی رہا پھر اچانک ہی پتہ چلا کہ ایک بیٹی ہوئی ہے۔۔۔فواد خان کی گود میں اپنی ننھی شہزادی کو بارہا اٹھائے دیکھا گیا۔۔۔اور ابھی ایک بار پھر ان کے گھر سے آواز آئی ہے۔۔۔مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے۔۔۔
image
 
جگن کاظم
مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم کچھ عرصہ قبل حمل ضائع ہونے کی وجہ سے ڈپریشن کا بھی شکار رہیں اور انہیں بہت افسوس تھا جب انہیں یہ پتہ چلا کہ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ جگن نے تو خود ہی نہیں چاہا کہ بچہ ہو۔۔ اب اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ وہ انتہائی خوش ہیں کیونکہ ان کی خوبصورت فیملی میں اضافہ ہوا ہے جگن کی طرح ہی ایک حسین بیٹی کا۔۔۔
image
 
نعمان حبیب
نعمان حبیب اپنی بڑی بیٹی کے ہی اس قدر دیوانے تھے کہ لگتا تھا کہ ابا کی ساری دنیا بس بیٹی تک ہی محدود ہے۔۔تو ذرا سوچئے کہ دوسری بار جب ایک اور ننھی شہزادی نے قدم رکھا تو ابا کا خوشی سے کیا حال ہوگا۔۔۔دونوں بیٹیوں کو سینے سے لگائے رکھتے ہیں۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: