|
|
دور حاضر میں گھر کو صرف مرد چلائے ایسا ممکن نہیں۔۔۔اب
خواتین کے کاندھوں پر بھی گھر سنبھالنے کی دوہری ذمہ داریاں آچکی ہیں۔۔وہ
نا صرف گھر کا نظام چلاتی ہیں بلکہ اپنے شوہروں کا کمانے میں بھی ساتھ دیتی
ہیں۔۔کیونکہ کئی خواب مل کر ہی پورا ہوسکتے ہیں۔۔۔شوبز میں کئی ستارے ایسے
ہیں جن کی بیگمات کافی اچھا بزنس چلاتی ہیں۔۔۔ |
|
ہمایوں سعید کی بیگم
ثمینہ ہمایوں |
ہمایوں سعید ان لوگوں میں سے ہیں جو آج بھی ہیرو ہی آتے
ہیں اور ان کی شخصیت کے دیوانے لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہیں۔۔۔لیکن
خود ہمایوں اپنی بیگم ثمینہ کے دیوانے ہیں۔۔ان کی بیگم نے ان کا ہر وقت
ساتھ دیا ۔۔۔ایک پروڈکشن ہاؤس کھولا جو آج ایک کامیاب بزنس بن چکا ہے اور
وہ اسے بہت ہی کامیابی سے چلا رہی ہیں۔۔۔ثمینہ ہمایوں نے یہ پروڈکشن ہاؤس
اپنے گھر سے کھولا اور آج ایک بڑی کمپنی کی شکل اختیار کر چکا ہے جہاں کئی
لوگ کام کرتے ہیں۔۔۔ |
|
|
فہد مصطفیٰ کی بیگم ثنا
فہد |
جوش اور ولولے سے بھرپور فہد مصطفی اپنی فیملی کو ہمیشہ
ساتھ لے کر چلتے ہیں اور انہیں بہت آگے آگے رکھتے ہیں۔۔۔وہ خود تو اسکرین
پر چھا ہی چکے ہیں اور اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی چلاتے ہیں۔۔۔لیکن ان کی بیگم
ثنا فہد ڈائٹ فوڈ کا بزنس چلاتی ہیں اور ان کی برانڈ کا نام ہے ’’ڈائٹ کوچ‘‘
۔۔۔وہ صبح کے ناشتہ سے لے کر رات کے کھانے تک مکمل ڈائٹ مہیا کرتی ہیں اور
ان کی کمپنی میں بہترین شیف کام کرتے ہیں ۔۔۔ |
|
|
منیب بٹ کی بیگم ایمن |
منیب بٹ اور ایمن تو ہمیشہ سے ہی ٹی وی کے لئے کام کرتے
تھے لیکن شادی اور خاص طور پر بچی کی پیدائش کے بعد تو ایمن نے فیصلہ کرلیا
کہ وہ شوبز میں پہلے کی طرح کام نہیں کریں گی۔۔لیکن پھر کیا کریں۔۔۔گھر
بیٹھنا اور وہ بھی خالی تو ایمن کو منظور نہیں تھا تو انہوں نے کپڑوں کا
کام شروع کیا اپنی بہن کے ساتھ مل کر اور کامیابی سے وہ بزنس چلا رہی ہیں- |
|
|
شبیر جان کی بیگم فریدہ
شبیر |
اداکار شبیر جان کی دوسری بیگم فریدہ شبیر نے ان کا ہر
قدم پر ساتھ دیا اور شبیر جان اس بات کو مانتے ہیں کہ ہر خوشی اور غم میں
جس نیا ن کا کندھے سے کندھا ملایا وہ فریدہ ہی تھیں۔۔۔حتیٰ کہ جب بزنس شروع
کرنے کا خیال آیا تو اس کی وجہ بھی وہی بنیں۔۔۔فریدہ شبیر شادی سے پہلے
ڈراموں کے ساتھ ساتھ پارلر بھی چلاتی تھیں اور انہوں نے شبیر جان کو بھی
یہی آئیڈیا دیا کہ وہ کام کے ساتھ یہ بھی شروع کریں۔۔۔اب وہ خود تو پارلر
کا بزنس بھی چلاتی ہیں ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتی ہیں |
|