|
|
محبت کی ہے تو پھر خوف کس بات کا۔۔۔کھل کر کرنا پڑتا ہے
اعلان کہ ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے زندگی بھر ساتھ نبھانے کا۔۔۔اس کے
بعد بھلا کس میں اتنی جرات کے وہ کر سکے انکار۔۔۔انڈسٹری میں ایسے کئی نام
ہیں جن کی شادی ایک سرپرائش بنی اس لئے کیونکہ وہ پر بار ایسی باتوں سے
کرتے رہے انکار اور یہی کہا کہ ہمیں تو ہے ہی نہیں ایک دوسرے سے
پیار۔۔۔انہی جوڑیوں کی شادیوں کی خبر کچھ دن بعد ہی سامنے آجاتی ہے |
|
ثنا جاوید اور عمیر
جسوال |
ڈرامہ ’’رسوائیاں‘‘، ’’خانی‘‘ اور اس جیسے کئی کامیاب
ڈرامے کرنے والی ثنا جاوید نے اپنی اداکاری سے بہت جلد ایک ایسی جگہ بنائی
کہ پھر وہ سب کو پیچھے چھوڑ آئیں۔۔۔یہ وہی ثنا جاوید ہیں جو پیارے افضل میں
آئزہ خان کی دوست بنیں اور پھر آج خود ایک بڑی ہیروئن بن چکی ہیں۔۔۔لیکن
کچھ عرصہ قبل ان کے بارے میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ ثنا جاوید نے عمیر
جسوال سے شادی کا ارادہ کرلیا ہے۔۔۔ثنا اور عمیر دونوں نے ہی اس خبر کی
تردید کی اور اسے ایک افواء سے زیادہ اہمیت نا دینے کا کہا۔۔۔یہ اور بات ہے
کہ شوبز کے کچھ دوست اس بات سے بخوبی با خبر تھے۔۔۔اور اب اس جوڑی کے نکاح
کی تصاویر نے ہلچل مچا دی۔۔۔محبت اگر تھی بھی تو انکار کیوں تھا۔۔۔ |
|
|
یاسر حسین اور اقراء
عزیز |
اداکار یاسر حسین کو جب ہر جگہ اقراء عزیز کے ساتھ دیکھا
جانے لگا اور اقراء کو تھیٹر کے دوران بھی اپنی ساری مصروفیات چھوڑ کر یاسر
کی تصاویر لیتے دیکھا گیا تو لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ کیا ان دونوں
کے درمیان کوئی خاص رشتہ ہے۔۔۔یاسر اور اقراء شادی سے پہلے ہی چھٹیاں
گزارنے ملک سے باہر گئے تو بھی کافی باتیں بنیں اور یاسر حسین جس شو میں
بھی مہمان کی حیثیت سے جاتے تو ان سے یہ سوال لازمی ہوتا کہ شادی کا کیا
ارادہ ہے۔۔لیکن اس سوال کے جواب میں یاسر نے ہمیشہ یہی کہا کہ جن کے بارے
میں آپ یہ کہہ رہے ہیں ایسا کچھ نہیں۔۔۔اقراء نے بھی کبھی کسی انٹرویو میں
اس بات کی تصدیق ہی نہیں کی ۔۔۔لیکن پھر ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں یاسر
نے اقراء کو سرپرائز دے کر پرپوز کیا ۔۔۔یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ محبت
اگر تھی بھی تو انکار کیوں تھا۔۔۔ |
|
|
شہروز سبزواری اور صدف
کنول |
شہروز سبزواری نے تو باقاعدہ اس بات سے صاف صاف انکار
کیا تھا کہ ان کا اور صدف کا کوئی ایسا سین نہیں ہے اور وہ صرف ان کے ستاھ
ایک ایوارڈ شو میں ڈانس پارٹنر تھیں۔۔۔کسی لڑکی پر الزام لگانا اور اسے اس
طرح بدنام کرنا اچھا نہیں ہے۔۔۔لیکن پھر کچھ ہی دنوں بعد ان کی شادی کی
تصاویر منظر عام پر آگئیں ارو وہ تمام جملے جو انہوں نے اس خبر کی تردید کے
لئے کہے تھے بے معنی لگنے لگے۔۔۔شہروز نے یہ کیوں کیا اس کی سمجھ میں آتی
ہے لیکن بات وہی ہے کہ محبت اگر تھی بھی تو انکار کیوں تھا۔۔۔ |
|