|
|
کچھ لوگ شہرت تو حاصل کر لیتے ہیں لیکن اسے نبھا نہیں
پاتے۔۔۔وہ مشکل ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے والے بھی اس مشکل کا شکار
ہوجاتے ہیں۔۔۔انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جن کے ساتھ کام کرنے والے ان سے
کچھ خوش نہیں بلکہ اکثر تو ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد علی الاعلان دوبارہ
ساتھ کام نا کرنے کا اعلان بھی کر دیتے ہیں۔۔۔ |
|
عروہ حسین |
شوبز کا ایک ستارہ ہیں عروہ حسین۔۔۔بظاہر تو عروہ کے
ساتھ کوئی ایسا مسئلہ نظر نہیں آتا اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ کافی خوش نظر
آتی ہیں لیکن درحقیقت عروہ کے ساتھ کچھ ایسے ذہنی مسائل ہیں جسے وہ ظاہر
کرنا نہیں چاہتیں اور وہ ظاہر ہوجاتے ہیں۔۔۔عروہ نے اپنا کیرئیر وی جے کی
حیثیت سے شروع کیا اور اس وقت بھی انہیں کچھ جذباتی قسم کے روئے اپنانے کی
عادت تھی۔۔۔میک اپ آرٹسٹ کے معاملات میں مطمئن نا ہونے کی شکایت لے کر وہ
اکثر جھنجھلا بھی جاتی تھیں۔۔۔سب نے سوچا کہ وقت کے ساتھ یہ مسائل ٹھیک ہوں
گے لیکن ڈراموں میں اور فلم میں کام کرنے والے بھی ان کی اس شکایت کا شکار
نظر آئے۔۔۔حال ہی میں ان کی اور سونیا حسین کی شدید کھٹ پٹ کی خبریں گردش
میں ہیں اور وجہ عروہ کا ٹچ بٹن کی شوٹ پر ہر وقت آنا اور ٹانگ اڑانا
ہے۔۔۔فرحان کو لے کر عروہ کافی شکی طبیعت کی ہیں اور وہ اس سیٹ پر لازمی
آجاتی ہیں جہاں فرحان کام کر رہے ہوں اور پھر لوگ ان سے اکتانے لگتے
ہیں۔۔۔خلیل الرحمن قمر نے تو باقاعدہ ان کا نام لے کر کہا تھا کہ میں اس سے
اپنی فلم کی شوٹ پر شدید پریشان رہا اور اب یہ بات میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔۔ |
|
|
حمائمہ ملک |
جس جس نے حمائمہ ملک کے ساتھ کام کیا وہ اس بات سے ہمیشہ
پریشان رہا کہ ان کی کس بات کو سچ مانیں۔۔۔حمائمہ کو جب کام نہیں کرنا ہوتا
تو بڑے ہی آرام سے کوئی بھی بہانہ کر سکتی ہیں اور ان کی وجہ سے پوری شوٹ
کینسل ہوجاتی ہے۔۔۔ان کے نخرے سیٹ پر سب کے لئے ہی پریشان کن ہوتے ہیں اور
کم نظر آنے کی ایک بڑی وجہ ان کا اپنا رویہ بھی ہے۔۔۔انڈسٹری میں زیادہ تر
آرٹسٹ ان کے ساتھ کام کرنے سے کتراتے ہیں۔۔۔ماہرہ خان سے جب کسی نے پوچھا
کہ وہ حمائمہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی یا ماورہ کے ساتھ تو ماہرہ نے بغیر
کسی ڈر، آسرے یا خوف کے فورا ماورہ کا نام لیا۔۔۔ماہرہ ان لوگوں میں سے ہیں
جو انتہائی سوچ بچار کر نام لیتی ہیں لیکن ان کی یہ جلد بازی جواب میں ظاہر
کر رہی تھی کہ انہوں نے بھی حمائمہ کے ساتھ کام کرنے کے بعد کبھی کام نا
کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔۔ |
|