|
|
جس گھر میں رحمتوں کی برسات ہو وہاں دن کی روشنی سے لے
کر رات کے اندھیرے تک صرف مسکراہٹیں اور رونقیں بستی ہیں۔۔۔انڈسٹری میں
ایسے کئی مرد ہیں جن کے گھر میں خواتین کا راج ہے۔۔۔ایک تو بیگم اور پھر
بیٹیاں۔۔۔اس لحاظ سے وہ اپنی فیملی کے واحد مرد ہوتے ہیں اور جہاں ہوں
خواتین کی اکثریت تو گھر میں رونق تو لازم ہے۔۔۔ |
|
شہود علوی |
اداکار شہود علوی کے گھر تین رحمتیں ہیں اور ان کی والدہ
بھی ساتھ ہی ہوتی ہیں اور بیگم بھی۔۔۔گھر کی ان ساری خواتین کی نمائندگی
کرتے ہیں تنہا شہود علوی اور جب تک ان کے والد زندہ تھے تو وہ اکثر گھر ان
کے حوالے کر دیتے تھے اور مطمئن رہتے تھے۔۔۔لیکن اب ذمہ داری تھوڑی زیادہ
ہے۔۔۔یہ اور بات ہے کہ ان کی بیٹیاں گھر کو بہترین انداز میں چلاتی ہیں اور
بیگم بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں ۔۔۔شہود علوی کو اپنے گھر میں مزہ ہی
اپنی خواتین کی وجہ سے آتا ہے۔۔۔کیونکہ وہی تو ان کی زندگی کی رونق ہیں |
|
|
عدنان شاہ ٹیپو |
اداکار عدنان شاہ ٹیپو کے گھر میں چار شہزادیاں اور ایک
ملکہ ہیں۔۔۔یوں تو عدنان شاہ ٹیپو ویسے بھی دل کے کافی اچھے انسان ہیں لیکن
اگر کوئی ان کی محبت سے بھری آواز سننا چاہتا ہے تو اس وقت سنے جب وہ اپنی
بیٹیوں سے لاڈ کرتے ہیں۔۔۔عدنان شاہ ٹیپو اپنی رحمتوں سے بھری دنیا کو بہت
سنبھال کر رکھتے ہیں اور ان کی بیٹیاں ان پر فدا ہیں۔۔۔ان کی بڑی دونوں
جڑواں ہیں اور اس کے بعد دو بیٹیاں اور ہوئیں۔۔۔چھوٹی والی تو انہیں اکثر
ڈانٹ بھی رہی ہوتی ہے اور وہ اسے اتنا ہی زیادہ پیار کرتے ہیں۔۔۔ |
|
|
شاہد آفریدی |
کرکٹر شاہد آفریدی کو ان کی بیٹیوں کے ساتھ لاڈ کرتے اگر
دیکھ لیا تو یہ بھول جائیں گے کہ وہ کوئی سپر اسٹار ہیں۔۔۔وہ اپنی بیٹیوں
اور بیگم دونوں پر جان دیتے ہیں۔۔۔حال ہی میں انہوں نے شادی کی بیسویں
سالگرہ منائی اور اپنی بیگم کی تعریف میں خوب اچھے الفاظ کا استعمال
کیا۔۔۔انہیں ایک انتہائی بڑے دل کی خاتون اور سمجھدار ہونے کا خطاب بھی
دیا۔۔۔کرونا کے دنوں میں بھی وہ اپنی چھوٹی بیٹی سے لاڈ کرنے کے لئے بے چین
تھے اور ان کے قریبی ساتھی بھی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ان کی بیٹیاں
ان کے لئے مکمل دنیا ہیں۔۔ |
|