سپر اسٹارز نے منائی سالگرہ ایک ساتھ۔۔۔دو ستاروں نے ایک ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا
|
|
اکتوبر میں تو کئی بڑے بڑے ستاروں کی سالگرہ ہے آئی لیکن
ہر کسی نے الگ الگ ہے منائی۔۔۔لیکن احسن خان اور احمد علی بٹ نے کراچی میں
جب کی ملاقات تو کیک ایک ساتھ ہی کاٹا۔۔۔اپنے اپنے گھروں میں چاہے منائی ہو
سالگرہ لیکن دوستوں کے ساتھ کیک کاٹنے کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے۔۔۔ |
|
احمد بٹ نے اپنا وزن بے تحاشا کم کیا ہے اور اسی لئے
انہوں نے کیک کو صرف کاٹنے میں ہی عافیت جانی اور اسے کھانے سے گریز ہی
کیا۔۔۔احسن خان تو یوں بھی میٹھے سے دور ہی رہتے ہیں ۔۔۔لیکن کیک کاٹتے
ہوئے دونوں کی خوشی کچھ ایسی تھی کہ وہاں موجود لوگوں کے چہرے پر بھی
مسکراہٹ آگئی۔۔۔ |
|
یہ ملاقات کسی شو کے سلسلے میں تھی لیکن یہ شو ہے کیا اس
کا راز ابھی نہیں کھلا۔۔۔لیکن جہاں ہوں گے یہ دونوں بڑے نام ایک ساتھ۔۔۔تو
اس شو کی کیا ہی ہوگی بات۔۔۔ |
|
|
|