|
|
تنقید اس وقت تک اچھی لگتی ہے جب تک اس میں نفرت کا عنصر
شامل نہیں ہوتا اور مثبت پہلو نظر آتا ہے۔۔لیکن کچھ لوگ اپنی تنقید سے
دوسروں کو ہمیشہ غلط ثابت کرنے کی کوششوں میں مگن نظر آتے ہیں۔۔۔یہ وہ لوگ
ہیں جن پر اگر کبھی انگلی اٹھائی جائے تو وہ بھڑک جاتے ہیں لیکن جب انہیں
یہ موقع ملتا ہے تو وہ ہر پلیٹ فارم اور ہر موقع کو استعمال کرتے ہیں تنقید
اور برائی کے لئے۔۔۔شوبز میں بھی ایسے کئی ستارے ہیں اور وہ نظروں میں بھی
آجاتے ہیں۔۔۔ |
|
شان |
فلمسٹار شان کو ملک کی پہچان مانا جاتا ہے اور یہ حقیقت
بھی ہے کہ شان ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو ایک
نئی زندگی دی اور بہترین کام کیا۔۔۔لیکن ان کے کچھ کاموں کو اگر دیکھا جائے
تو یہ بھی احساس ہوتا ہے کہ اس کو کرنے کا مقصد کیا تھا۔۔۔لیکن شان کو جب
بھی دیکھا اکثر اپنے ساتھی اداکاروں کے کام میں نقص نکالتے ہی دیکھا۔۔۔پھر
چاہے وہ جاوید شیخ ہو یا ماورہ۔۔۔شان نے سب پر ہی ہمیشہ تنقید کی ۔۔۔اگر
کوئی شو شان سے نا کروایا جائے تو وہ اس شو میں بھی کئی مسائل نکال کر آپ
کو دکھا سکتے ہیں۔۔۔جاوید شیخ سے تو شان کو معافی بھی مانگنی پڑی تھی جب
انہوں نے بھارت میں کام کرنے پر کچھ الفاظ بولے۔۔۔وسیم بادامی کے شو میں
خود جاوید شیخ نے اس بات پر سے پردہ اٹھایا کہ شان کی کال آگئی تھی اور یہی
کافی تھا کہ وہ اپنے جملوں پر شرمندہ تھے۔۔۔ |
|
|
خلیل الرحمن قمر |
خلیل الرحمن قمر کو بھی ہر انسان میں کوئی نا کوئی مسئلہ
ضرور نظر آجاتا ہے۔۔۔اگر کوئی ان کے لکھے ہوئے اسکرپٹ میں کوئی خامی نکالے
تو وہ سمجھتے ہیں کہ شاید سامنے والا ان سے لڑنے کی تیاری کر رہا ہے تو وہ
پہلے سے ہی اس کے خلاف محاذ کھڑا کر لیتے ہیں۔۔۔انہوں نے جب برائی پالی تو
صبا پرویز، محمود اسلم، عروہ ، سونیا حسین، فیروز خان ، ریشم کے لئے کچھ
ایسی ہی پالی کہ جہاں بیٹھے انہوں نے ان کے کام اور کام کرنے کے انداز
دونوں پر ہی انگلی اٹھائی۔۔۔یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ جو انہیں سمجھ میں
نہیں آتا وہ اسے بار بار چھیڑتے ہی کیوں ہیں۔۔۔ |
|
|
صبا حمید |
اداکارہ صبا حمید سے بات کرنا بھی کچھ اتنی آسان
نہیں۔۔۔کام تو بلا شبہ وہ اتنا بہترین کرتی ہیں کہ سامنے والا کھڑا ہوکر ان
کے لئے کوئی بات نہیں کر سکتا لیکن انہیں جب کسی پر اعتراض ہوتا ہے تو پھر
سامنے والے کا ان سے دل صاف کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔اکثر نئے لڑکے لڑکیوں کے
روئے سے وہ اکتائی ہوئی نظر آتی ہیں۔۔۔ |
|