|
|
یہ حقیقت ہے کہ جب آپ کو شوبز کی دنیا میں چمکنا ہوتا ہے
تو خود پر محنت بھی ضروری ہو جاتی ہے۔۔۔زندگی کی گاڑی رکتی نہیں، کارواں
چلتا رہتا ہے، شادی ہوتی ہے، بچے بھی زندگی میں آتے ہیں لیکن خود کو پہلے
جیسا کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔۔۔لیکن کچھ شوبز ستارے ایسے ہیں جنہوں نے تو
حیرت انگیز طور پر خود کو ٹرانسفارم کر کے حیران کردیا۔۔۔ |
|
ثانیہ مرزا |
ثنایہ مرزا کے پریگنینسی کے دنوں کا کافی مذاق بھی بنایا
گیا کیونکہ انہوں نے کافی وزن بڑھالیا تھا۔۔۔لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ
انہوں نے اس طرح کی فضول باتوں پر کبھی دھیان نہیں دیا اور اپنی زندگی پر
ہی نظر رکھی۔۔۔بیٹے کی پیدائش کے کچھ دنوں بعد ہی ثانیہ نے اپنے لائف
اسٹائل کو بالکل بدل ڈالا۔۔۔انہیں واپس اپنی شیپ میں آنا تھا اور یہ سب
کرنے کے لئے انہوں نے بہت زیادہ محنت کی۔۔۔اس محنت کا صلہ چار سے چھے ماہ
کے عرصے میں ہی سامنے آگیا اور لوگ یہ دیکھ کر حیران ہوگئے۔۔۔ |
|
|
انٹرٹینمنٹ سے متعلق دیگر معلوماتی مضامین کے لئے وزٹ
کیجئے ہماری ویب کے
انٹرٹینمنٹ سیکشن میں۰ |
|
فضا علی |
فضا علی نے کافی سال بعد اس خوشی کو دیکھا تھا اور ان
دنوں میں انہوں نے کافی کچھ کھایا جو انہیں لگا بھی۔۔۔وہ روز دیسی گھی کے
پراٹھے کھاتی تھیں اور ان کا خود یہ کہنا ہے کہ میں اتنا کھاتی تھی کہ لوگ
حیران ہوجاتے تھے۔۔۔نتیجہ یہ تھا کہ فرال کی پیدائش کے وقت فضا کی موٹاپے
سے شکل تک بدل گئی تھی۔۔۔لیکن دوسرے دن سے ہی انہوں نے پیٹ کم کرنے کا قہوہ
پینا شروع کیا اور اپنا ڈائٹ پلان ایسا بنایا جو انہیں واپس پرانی فضا علی
بنا دے۔۔۔نتیجہ ایسا نکلا کہ لوگ حیران رہ گئے |
|
|
ایمن خان |
ایمن خان نے شادی کے فوراً بعد ہی خوشی کی خبر سنا دی
اور پھر جب انہیں کسی بھی انٹرویو میں دیکھا گیا تو ہر بار وزن بڑھتے ہوئے
ہی دیکھا۔۔۔ایمن کے چہرے کا بھولا پن تو برقرار تھا لیکن موٹاپے نے اسے
چاروں طرف سے گھیر لیا تھا۔۔۔بیٹی کی پیدائش کے بعد بھی ایمن خان نے سوچ
لیا کہ مجھے فوراً وزن کم کرنا ہے اور انہوں نے اس پر کام شروع
کردیا۔۔۔حالانکہ منیب کو اس بات پر کبھی کوئی مسئلہ نہیں تھا کیونکہ وہ
اچھی طرح سمجھتے ہیں ان تبدیلیوں کو۔۔لیکن پھر جو ایمن خان نے خود پر کام
کیا تو صرف چار ماہ میں ہی دنیا حیران رہ گئی۔۔۔ |
|
|
فاطمہ آفندی |
پہلے بچے کے بعد فاطمہ آفندی کا وزن ان کے خود کے لئے
بھی ناقابل برداشت ہو گیا تھا۔۔۔یہ وہ دور تھا کہ فاطمہ ڈپریشن میں ہی چلی
گئیں۔۔۔وزن کو بڑھانا آسان ہے لیکن کم کرنا بہت ہی مشکل۔۔۔لیکن فاطمہ نے یہ
کر دکھایا اور ایسا اسمارٹ کیا خود کو کہ دنیا حیران ہو گئی۔۔۔اور یہی
انہوں نے دوسرے بچے کے بعد کیا اور اب پھر سے فٹ ہوگئی ہیں۔۔۔ |
|
|