|
|
پاکستان کی ہر زبان خوبصورت ہے اور اس کا ایک الگ ہی رنگ
ہے لیکن سندھی وہ زبان ہے جو با آسانی سمجھ میں بھی آجاتی ہے اور کافی
میٹھی بھی ہے۔۔۔اس زبان کے بہت سارے اداکار اردو ڈرامہ انڈسٹری میں اور
شوبز انڈسٹری میں نام کما رہے ہیں اور کافی کامیاب ہیں۔۔۔ |
|
صنم بلوچ |
معصوم شکل کی خوبصورت اداکارہ صنم بلوچ جب اردو ڈرامہ
میں کام کرتی ہیں یا مارننگ شو کی میزبانی بھی کرتی ہیں تو کوئی یہ سوچ بھی
نہیں سکتا کہ اس لڑکی کی اصلی زبان سندھی ہے ۔۔لیکن صنم بلوچ اپنی زبان سے
اتنا پیار کرتی ہیں کہ جب بھی ان سے ملنے کوئی سندھی شخص آتا ہے تو وہ فوراً
اس سے اسی زبان میں بات شروع کر دیتی ہیں اور حد تو یہ ہے کہ وہ کسی بچے کو
بھی پیار کریں تو پیار کے سارے الفاظ سندھی زبان سے ہی چنتی ہیں۔۔۔ |
|
|
انٹرٹینمنٹ سے متعلق دیگر معلوماتی مضامین کے لئے وزٹ
کیجئے ہماری ویب کے
انٹرٹینمنٹ سیکشن میں۰ |
|
عتیقہ اوڈھو |
پاکستانی ڈراموں میں آج تک راج کرتی عتیقہ اوڈھو بھی
سندھی زبان کا بیک گراؤنڈ رکھتی ہیں لیکن انہوں نے کام اردو ڈراموں کے لئے
کیا اور ان کی اداکاری سے کوئی اندازہ بھی نہیں لگا سکتا کہ ان کی اصل زبان
سندھی ہے اور وہ بہترین انداز میں اسکرپٹ پیش کرتی ہیں کہ لوگوں کو احساس
تک نہیں ہوتا۔۔۔ |
|
|
فہد مصطفیٰ |
کون نہیں جانتا کہ یہ کامیاب ترین میزبان اور اداکار
سندھی گھرانے کا چشم و چراغ ہے لیکن کمال کا انداز ہے اردو بولنے کا کہ
کوئی یہ سمجھ ہی نہیں پاتا کہ فہد مصطفی کے گھر میں بھی سندھی ہی بولی جاتی
ہے۔۔۔وہ اکثر اپنے قریبی دوستوں سے اسی زبان میں بات کرتے ہیں اور فخر کرتے
ہیں کہ ان کی زبان سندھی ہے۔۔۔ |
|
|
عروسہ قریشی |
عروسہ قریشی نے ایک عرصہ تک سندھی ڈراموں میں کام کیا
اور اب بلال قریشی کی زندگی میں آنے سے پہلے وہ اردو ڈراموں کے لئے بھی
لازم ہو چکی تھیں۔۔۔ان کی شادی پنجابی لڑکے بلال سے ہوئی اور اب یہ ایک
زبردست امتزاج ہے۔۔۔ |
|
|