میری دانیہ جانی۔۔۔عدنان صدیقی کا اپنی بیٹی کی سالگرہ پر انتہائی پیارا پوسٹ

image
 
بیٹیاں تو یوں بھی باپ کے دل کی دھڑکن ہوتی ہیں۔۔۔چوٹ اگر باپ کو لگے تو تڑپ یہ جاتی ہیں اور ان کی محبت کو باپ سے بہتر کوئی نہیں سمجھ پاتا۔۔۔اداکار عدنان صدیقی بھی یوں تو اپنے بچوں سے بہت محبت کرتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر اکثر اس کا کھل کر اظہار نہیں کرتے۔۔۔لیکن اس بار جب ان کی بیٹی ٹین ایج میں داخل ہوئی تو انہوں نے ایک بہت جذباتی پوسٹ اس کے نام لکھا۔۔،
 
میری دانیہ جانی۔۔
کیوں۔۔۔کیوں آپ اتنی جلدی بڑی ہورہی ہیں میری ننھی سی جان؟ تھوڑا آہستہ پلیز۔۔۔اگر کسی کے لئے نہیں تو کم سے کم اپنے ابا جان کے لئے ضرور۔۔۔مجھے اسی طرح ابھی بھی تمہیں سلانا ہے ، لوریاں دینا ہیں۔۔۔تمہیں بار بار وہی کہانیاں سنانی ہیں جو ہر بار سناتا ہوں۔۔۔اور تمہارا وہی دلچسپی سے سننا جیسے پہلی بار سن رہی ہو۔۔۔مجھے اپنا ہاتھ ابھی بھی تھامنے دو سڑک پار کراتے ہوئے ۔۔۔ابھی مجھے تمہاری پیاری حرکتوں پر ویسے ہی قہقہے لگانے ہیں۔۔۔
 
ابھی مجھے ایک بچے کا باپ ہی رہنا ہے کیونکہ میرا کمزور دل اس بات کے لئے تیار نہیں کہ تم تیرہ سال کی ہوگئی ہو۔۔۔اب مجھے پتہ چلا کہ وقت کیسے پر لگا کر اڑتا ہے۔۔۔
 

View this post on Instagram

My Daniya jania, Why? Why are you in such a rush to grow up, little one? Slow down a bit please. If not for anything else but your Abba Jan. Let me rock you to sleep a bit more, let me sing you lullabies. Let me tell you same stories over and over, and see you listen to them with interest every time. Let me hold your hand while crossing roads, let me laugh at your amusing antics. Let me be the father of a kid because my feeble heart is not prepared to accept that you are already 13! Now I know what they mean by time flies fast! Before I know, you would be flying out of the nest, leaving your Abba Jan with old pictures and priceless memories to find solace in. Teenage is the first phase that will take you towards a world of your own. You will have new experiences, new friends, new lessons and new challenges. Life would be smooth but it will also rough you out. In all this, never lose the goodness of your heart because that is what makes my daughter a special person. Your compassion, kindness and ability to give selflessly never fails to amaze me. Nothing deters you from seeing good in everyone, and this is what I want you to hold on to fiercely—your innocent heart and gentle soul, your belief in humanity. It is easy to get disillusioned and fill your heart with bitterness. It is, however, rare to bloom with tenderness, to be humane. Daniya, I know you will light up many lives with your benevolence and make me proud. You always do even when you give my own things to me as birthday gift. It needs a smart mind and a thoughtful heart to do so 😊 May you remain blessed always Love Abba. . . #birthdaygirl #teen #13yearsold #beautiful #stayhealthy #stayblessed

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) on

 
مجھے جب پتہ چلے گا تو اس سے پہلے کہ تم اپنے گھونسلے سے اڑ کر ، اپنے ابا جان کو چھوڑ کر پرانی تصاویر اور یادوں کے ساتھ اپنی منزل پر چلی بھی جاؤ گی۔۔۔ٹین ایج پہلا پڑاؤ ہے جو تمہیں اپنی دنیا میں لے کر جائے گا۔۔۔تمہیں نئے تجربات ہوں گے، نئے دوست بنیں گے، نئے سبق ملیں گے، اور نئے چیلنجز سامنے آئیں گے۔۔۔
 
زندگی بہت رواں دواں ہوگی لیکن کبھی کبھی مشکلات بھی ملیں گی اس راستے میں۔۔۔اس سب میں اپنے دل کی اچھائیوں کو ہاتھ سے نا جانے دینا کیونکہ یہی تو میری بیٹی کو سب سے خاص بناتی ہیں۔۔۔تمہاری رحم دلی، تمہارا جذبہ اور تمہارا خود کو بھلا کر سب کچھ لٹا دینے والا جذبہ مجھے ہمیشہ حیران کردیتا ہے۔۔۔تمہیں ہر انسان میں اچھائی نظر آجاتی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ تمہاری یہ صلاحیت ہمیشہ قائم رہے۔۔۔تمہا را معصوم دل، تمہاری سادہ دلی، انسانیت پر تمہارا یقین سب قائم رہے۔۔۔
 
بہت آسان ہے دل کو گمراہ کر کے اس میں کڑواہٹ بھر لینا ۔۔۔لیکن بہت مشکل ہے اور بہت خاص ہے انسانیت کے ساتھ دل کو صاف رکھنا۔۔۔
 
image
 
دانیہ میں جانتا ہوں کہ تم بہت ساری زندگیوں کے لئے چراغ بنو گی اور مجھے تم پر فخر ہوگا۔۔۔اور تم ہمیشہ کرتی ہو جب مجھے تم سالگرہ پر مجھے میری ہی کوئی خاص چیز تحفہ دیتی ہو ۔۔۔اس کے لئے بہت اسمارٹ ذہن اور سوچ بچار کرنے والا دل چاہئے ہوتا ہے ۔۔۔تم ہمیشہ خوشیوں میں گھری رہو۔۔۔
پیار۔۔ابا
YOU MAY ALSO LIKE: