دریائے راوی لاھور کے کنارے پر نیا شہر بنانے کے معاملے
پر ضلعی تخمینہ کمیٹی نے ایگریکلچر اور رہائشی کیٹیگری کے ریٹس کا جو تعین
کیا ھے وہ درج ذیل میں تحریر ھے۔
تحصیل سٹی کے موضع جات کی 22 ہزار 990 کنال جبکہ تحصیل شالیمار کے موضع جات
کی 91 ہزار 96 کنال اراضی کے ریٹس مقرر کر دیئے گئے۔
ریور راوی لاھور کے فیز ون کی 14 ہزار 86 کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی۔
ریور راوی فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے لیے مجموعی طور پر 6 لاکھ 13 ہزار
785 کنال اراضی ایکوائر ہوگی۔
لاہور کے 32 موضع جات جبکہ فیروز والہ کے 90 موضع جات کی اراضی ایکوائر کی
جا رہی ہے۔ ریور راوی فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے فیز ون کے لیے 13 ہزار
122 ایکڑ دو کنال 17 مرلہ اراضی ایکوائر ہوگی۔
ریور راوی کے پہلے فیز کے لیے شہر کے 25 موضع جات کی اراضی ایکوائر ہوگی۔
پہلے فیز میں تحصیل شالیمار کے 17 موضع جات جبکہ تحصیل سٹی کے 9 موضع جات
کی اراضی ایکوائر کی جا رہی ہے۔
موضع باغبانپورہ کی 3 ہزار 578 کنال اراضی کو ریزیڈینشل اور ایگریکلچرقرار
دیا گیا ہے۔ باغبانپورہ کی ایگریکلچر اراضی فی ایکڑ 68 لاکھ جبکہ ریزیڈینشل
فی مرلہ 2 لاکھ 60 ہزار قیمت لگائی گئی ہے۔
موضع محمود بوٹی کی 7 ہزار 539 کنال اراضی کو ریزیڈینشل اور ایگریکلچر قرار
دیا گیا ہے۔ موضع محمود بوٹی کی ایگریکلچر اراضی کی 73 لاکھ فی ایکڑ جبکہ
ریزیڈینشل اراضی کی فی مرلہ ایک لاکھ 10 ہزارروپے قیمت مقرر کی گئی ہے۔
کوٹ خواجہ سعید کی 4 ہزار 465 کنال ایگریکلچر اراضی کا فی ایکڑ 68 لاکھ
جبکہ رہائشی فی مرلہ 2 لاکھ 35 ہزار ریٹ مقرر ہوا۔ سگیاں وسن پورہ کی 3
ہزار 337 کنال ایگریکلچر اراضی فی ایکڑ 43 لاکھ جبکہ ریزیڈینشل اراضی کی فی
مرلہ ایک لاکھ 20 ہزار قیمت لگائی گئی ہے۔
موضع لکھو ڈیر کی 22 ہزار 680 کنال کی ایگریکلچر اراضی کا فی ایکڑ 72 لاکھ
50 ہزار جبکہ ریزیڈینشل کا ایک لاکھ 20 ہزار فی مرلہ ریٹ مقرر ہوا۔
موضع ہانڈو کی 7 ہزار 630 کنال کی ایگریکلچر لینڈ کا79 لاکھ فی ایکٹر جبکہ
ریزیڈینشل 3لاکھ 70 ہزار ،موضع نت کی 6 ہزار 471 کنا ل ایگریکلچر اراضی کا
84 لاکھ فی ایکڑ جبکہ رہائشی کا فی مرلہ ایک لاکھ 84 ہزار ریٹ مقرر ہوا۔
موضع تیج گڑھ کی 1ہزار 509 کنال کی ایگریکلچر لینڈ کا 67 لاکھ فی ایکڑ جبکہ
رہائشی فی مرلہ 3 لاکھ 50 ہزار مقرر کیاگیا۔موضع چک رام پورہ کی ایک ہزار
567 کنال کی ریزیڈینشل اراضی کا 3 لاکھ 70 ہزار ریٹ لگایا گیا۔
شہاب پورہ خورد کی 342 کنال اراضی کو ریزیڈینشل قرار دیکر 2 لاکھ فی مرلہ
ریٹ مقرر ہوا۔ رکھ چھبیل کی 519 کنال اراضی کو ریزیڈینشل قرار دیکر 3 لاکھ
70 ہزار فی مرلہ قیمت مقرر ہوئی۔
اتوکی اعوان کی 18 سو 42 کنال کا فی مرلہ 3 لاکھ 80 ہزار لگایاگیا ۔واگڑیاں
کی 779 کنال اراضی کو مکمل ایگریکلچرقرار دیکر 50 لاکھ فی ایکڑ قیمت مقرر
کردی گئی ۔موضع ماری کی 8 ہزار 817 کنال کی ایگریکلچر لینڈ 27 لاکھ فی ایکڑ
جبکہ ریزیڈینشل کا فی مرلہ ایک لاکھ 70 ہزار مقرر، موضع مرلوار کی 2 ہزار
849 کنال ایگریکلچر اراضی فی ایکڑ 36 لاکھ جبکہ ریزیڈینشل کا2 لاکھ 50 ہزار
فی مرلہ ریٹ مقرر کیا گیا۔
موضع گنجا سندھو کی 10 ہزار 999 کی ایگریکلچر اراضی کا فی ایکڑ ریٹ 45 لاکھ
جبکہ ریزیڈینشل کا فی مرلہ ایک لاکھ مقرر کیاگیا،موضع اعوان داہیوالا کی 12
ہزار 505 کنال اراضی کو ایگریکلچر قرر دیکر 33 لاکھ فی ایکٹر تعین
کیاگیا۔تحصیل سٹی کے موضع ہرنین پورہ کی 321 کنال اراضی کا ایگریکلچر ریٹ
فی ایکڑ 45 لاکھ مقرر ،موضع کھوکھر کی 2ہزار 469 کنال ایگریکلچر اراضی کا
ریٹ فی ایکڑ 36 لاکھ جبکہ رہائشی کا4 لاکھ 50 ہزار مقرر کیا گیا۔
موضع بھماں کی ایک ہزار 675 کنال ایگریکلچر اراضی فی ایکڑ 45 لاکھ جبکہ
رہائشی فی مرلہ 2 لاکھ 60 ہزارمقرر ،موضع جھگیاں جودھا کی 3 ہزار 712 کنال
اراضی ایگریکلچر 45 جبکہ رہائشی 2 لاکھ 60 ہزار ریٹ مقرر،موضع ہردو جبو کی
5 ہزار 392 کنال ایگریکلچر لینڈ کا 27 لاکھ جبکہ رہائشی کاایک لاکھ 20 ہزار
ریٹ مقرر،موضع کرول وار کی 7 ہزار 366 کنال ایگریکلچر اراضی کا 18 لاکھ
جبکہ رہائشی کاایک لاکھ 20 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔
موضع اینو بھٹی کی 3 ہزار 202 کنال ایگریکلچر لینڈ فی ایکڑ 31 لاکھ جبکہ
رہائشی فی مرلہ ایک لاکھ 20 ہزار ،موضع جنجوکی 331 کنال کو ایگریکلچر قرار
دیکر 55 لاکھ فی ایکڑ ریٹ مقرر کر دیئے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر کیمطابق ریٹ کے
تعین کے بعد اگلے مرحلے میں زمینوں کو طریقہ کار کے مطابق ایکوائر کیا جائے
گا
|