چھوٹا ہی صحیح لیکن بھائی بہت بڑا سہارا ہے۔۔۔شوبز کی بہنیں اپنے چھوٹے بھائیوں کی دیوانی

image
 
یہ حقیقت ہے کہ بہن بھائی ایک دوسرے کے لئے دھوپ چھاؤں کی طرح ہوتے ہیں۔۔۔دونوں کا ایک دوسرے کے بغیر گزارا نہیں اور جب ساتھ ہوتے ہیں تو بنتی بھی نہیں۔۔۔شوبز میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں جو اپنے بھائیوں پر فخر کرتی ہیں اور ان کے لاڈ اٹھاتی ہیں اور اٹھواتی بھی ہیں۔۔۔
 
سجل علی اور ان کے بھائی
سجل علی کے بارے میں کون نہیں جانتا کہ کس طرح محنت اور دن رات کی جدوجہد سے انہوں نے اپنا ایک مقام بنایا اور اس مقام کو بنانے میں ایک سوچ یہ بھی تھی کہ میرا بھائی بھی کسی مقام پر پہنچے اور اعلی تعلیم حاصل کرے۔۔۔والدہ کے انتقال کے بعد سجل اور صبور نے اپنے چھوٹے بھائی کو خود سے اور بھی قریب کرلیا اور ماں بن گئی ہیں لیکن بھائی بھی چھوٹا صحیح جب بہنوں کے ساتھ ہوتا ہے تو ایسا ہی محسوس ہوتا ہے جیسے سب سے بڑا سہارا ہے۔۔۔سجل کی پوری شادی میں ان کے بھائی نے یہ محسوس کروایا کہ وہ زندگی بھر اپنی بہن کا ہاتھ نہیں چھوڑیں گے۔۔۔
image
 
عمیمہ ملک اور ان کے بھائی
عمیمہ ملک کے بارے میں سب کو ہی پتہ ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی فیروز کے لئے کس قدر حساس ہیں اور ان کی شادی سے لے کر ان کی زندگی کے تمام معاملات سنبھالنے تک عمیمہ ہمیشہ آگے آگے رہتی ہیں لیکن جب وہ کمزور پڑتی ہیں تو فیروز خان کے لئے جیسے کسی بڑے بھائی جیسا ہوجاتا ہے اور انہیں یہی احساس دلاتا ہے کہ وہ ہے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔۔عمیمہ ملک اکثر اپنے بھائی کی ایمانداری اور اس کی اچھی عادات کا تذکرہ کرتی ہیں ہر شو میں اور ہمیشہ یہی کہتی ہیں کہ فیروز جیسا بھائی نصیب والوں کو ملتا ہے۔۔۔
image
 
عروہ کا بھائی
اداکارہ عروہ نے بھی کافی چھوٹی عمر سے ہی انڈسٹری میں قدم رکھا اور ان کو دیکھتے ہوئے ان کی چھوٹی بہن ماورہ بھی اسی فیلڈ میں آگئیں۔۔۔لیکن عروہ کے گھر کے ماحول میں کوئی فرق نہیں آیا۔۔۔خاص طور پر ان بہن بھائیوں کی دوستی اور پیار میں تو کوئی بھی فرق نہیں آیا۔۔۔عروہ کے چھوٹے بھائی آج بھی اسی طرح بڑا بڑا برتاؤ کرتے ہیں اور ان کے لاڈ کم اٹھتے ہیں اور وہ اپنی بہنوں کے لاڈ زیادہ اٹھاتے ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: