|
|
دوستی ہو یا پیار ۔۔۔اس میں سوشل میڈیا کو بیچ میں لانے
کی بھلا کیا ضرورت ہے ۔۔۔لیکن شوبز انڈسٹری میں ایسی کئی جوڑیاں ہیں جن پر
یہی گمان ہوتا رہا کہ ان کے درمیان دوستی سے بڑھ کر کچھ ہے لیکن وہ رشتہ
پہلے مذاق میں ختم ہوتا ہے اور پھر انسٹا سے بھی آؤٹ ہوجاتا ہے۔۔۔فینز کو
سب سے پہلے انسٹا سے خبر ملتی ہے کہ اب ان دونوں کی دوستی ختم۔۔۔ |
|
ہانیہ عامر اور عاصم
اظہر |
دو بہترین دوست جنہیں ہر وقت ایک ساتھ ہی دیکھا گیا اور
ان کی دوستی کو کچھ اور بھی رنگ دیا گیا لیکن کبھی انہوں نے اس بات کی
تصدیق نہیں کی۔۔۔عاصم اظہر نے جب بھی ہانیہ کا تعارف کروایا اپنی سب سے
بہترین دوست کے طور پر ہی کروایا لیکن سوشل میڈیا ان کے ہر کمینٹ ، ہر
ایکٹیویٹی کو اپنی نظر میں ہی رکھتا رہا۔۔۔بیچ میں ایسا ہوا کہ ہانیہ نے
باقاعدہ لوگوں کو یہ کہا کہ میرا اور عاصم کا ایسا کوئی رشتہ نہیں اور پھر
عاصم کو لے کر کئی میمز بھی بنے جس میں دل ٹوٹنے سے لے کر سچ کھلنے تک بے
شمار مذاق تھے۔۔۔لیکن پھر ان کی ایک ساتھ پراجیکٹ کا پرومو بھی چل رہا
ہے۔۔۔اور اب حال ہی میں دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹا سے ان فولو کردیا یعنی
آؤٹ۔۔۔کیا یہ کوئی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے یا واقعی رہی سہی دوستی بھی
ختم۔۔۔ |
|
|
منال اور منظور خان |
ایک دوسرے کو ایمن کی شادی پر مسلسل ساتھ ساتھ رکھنے
والے منظور اور منال کو لے کر تو کافی کچھ کہا گیا۔۔۔اکثر پوسٹس پر ان کی
منگنی کی جھوٹی خبریں بھی آئیں لیکن منال نے اپنی دوستی کا تذکرہ کسی شو
میں یا کسی محفل میں نہیں کیا۔۔۔سوشل میڈیا اس کی کی گواہی دیتے رہے اور
پھر ایک دن یہ گواہی بھی ملی کہ انسٹا سے آؤٹ۔۔۔ |
|
|
علیزے اور نعمان |
علیزے شاہ اور نعمان کے ایک دوسرے پر دوستی سے لے کر
منگنی اور دیگر کئی باتیں بنیں۔۔۔اور یہ سب خبریں سوشل میڈیا نے ہی
دیں۔۔۔دونوں کے ایک دوسرے کو کئے جانے والے انسٹا کمینٹس۔۔۔۔پھر ویڈیوز اور
پھر ایک ساتھ ہر ایوینٹ اور ڈرامہ میں نظر آنا۔۔۔ایسا لگتا تھا کہ علیزے پر
کسی کے ساتھ کام نا کرنے کی شرط لگ چکی ہے۔۔۔لیکن پھر انسٹا نے ہی بتایا کہ
اب دونوں الگ ہوگئے ہیں۔۔۔نعمان نے تو اپنا اکاؤنٹ بھی ڈی ایکٹیویوٹ کردیا
تھا۔۔۔ |
|