تین ماہ میں پندرہ کلو وزن کم کریں اور حسین بھی بنیں۔۔۔شائستہ لودھی اور فہد مصطفیٰ کی بیگم نے وعدہ کرلیا

image
 
بڑھتا وزن اور پھر اسے کم کرنے کی کوشش میں جلد اور بالوں کو کھونا ہر لڑکی کی کہانی ہے۔۔۔بہت ساری ڈائیٹ اور دوائیں ایسی ہیں جنہیں کرنے کے بعد لڑکیاں وزن کم کر بھی لیں تو صحت کھو دیتی ہیں اور ان میں کئی کمزوریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔۔۔شائستہ لودھی کے پاس ایسی کئی ٹریٹمینٹس ہیں جن سے نا صرف وہ وزن کم کرتی ہیں بلکہ بالوں اور جلد کو بھی نئی زندگی دیتی ہیں۔۔۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ ضروری ہے -
 
ایسی ڈائٹ جس میں کیلوریز، غذائیت اور بیلینس برقرار ہو۔۔۔تو اس کے لئے ثنا فہد نے اپنی ڈائٹ کوچ کو شامل کیا جو تین وقت کا کھانا گھر پر مہیا کرتے ہیں-
 
 
فہد مصطفیٰ اگرچہ اس وعدے کا حصہ نہیں لیکن ثنا فہد تو خود اس بزنس کو چلاتی ہیں اور انڈسٹری میں کئی سلیبریٹیز کے وزن کو شاندار انداز میں اپنے کھانوں سے کم بھی کر چکی ہیں۔۔۔
 
شائستہ لودھی کے پاس دواؤں کے ساتھ ساتھ کچھ ایسی ٹریٹمنٹس ہیں جو وزن کم کرنے میں جادوئی کردار ادا کرتی ہیں۔۔۔
 
image
 
اکثر لڑکیاں شادی سے پہلے اچانک ہی وزن کم کرنے کی کوششیں شروع کرتی ہیں اور پھر اس کوشش میں اپنی توانائی، اپنی صحت، اپنے چہرے کی رونق کو کھو دیتی ہیں۔۔۔یہ ایک ایسا پیکج ہے جس میں ڈائٹ فوڈ بھی ملے گا اور ٹریٹمنٹس کی بھرمار بھی۔۔۔اور وعد ہ ہے تین ماہ میں پندرہ کلو گھٹانے کا۔۔۔دیکھتے ہیں یہ کیا کمال کرتا ہے۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: