بیگم کے ساتھ ڈنر کرنے کا مزہ ہی اور ہے۔۔۔شوبز ستارے جو اکثر بیگم کے ساتھ کھانے باہر جاتے ہیں

image
 
میاں بیوی کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ اکثر یکسانیت کا شکار ہوجاتا ہے اور گھر، بچے، حالات اسے دھندلا کرتے چلے جاتے ہیں۔۔۔لیکن ضروری یہ ہے کہ اس رشتے کو کس طرح وقتا فوقتا زندگی کی طرف لایا جائے اور ہمیشہ تروتازہ رکھا جائے۔۔۔اس کے لئے ضروری ہے بیگم کو وقت دینا اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھی یادیں ہر لمحہ بناتے جانا۔۔۔شوبز انڈسٹری میں کئی جوڑے ایسے ہیں جن کی شادی وک ایک سال یا اس سے بھی زیادہ ہوگیا ہے لیکن وہ کوشش کرتے ہیں کہ زندگی میں رنگ کبھی پھیکے نا پڑیں
 
ایمن اور منیب
اتوار کو منیب نے اپنی بیگم ایمن کے ساتھ کچھ بہت رومانٹک تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں ساتھ کہیں ڈنر کرنے گئے ہیں اور ان کا ایک دوسرے کی طرف پیار سے دیکھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے رشتے کو ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔۔۔منیب تو اس بات کا کافی خیال رکھتے ہیں شادی کے بعد کہ شوٹ سے بھی گھر جلدی جائیں تاکہ بیگم کو وقت دے سکیں ۔۔۔
image
 
فیصل قریشی اور ثنا فیصل
اداکار فیصل قریشی کی زندگی میں پہلے بھی دو بار شادی کی خوشی آئی لیکن وہ نبھ نا پائی۔۔۔اس بار انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بیوی ثنا کو ہر قدم پر خوشی اور محبت کا بھرپور احساس دیں گے۔۔۔صرف یہی نہیں کہ شادی کی سالگرہ یا بچوں کی سالگراہوں پر ان کی تصاویر محبت کی نمائش کرتی نظر آئیں بلکہ تقریبا ہر دن وہ اپنے پیار کو زندگی دینے کا کوئی نا کوئی بہانہ ڈھونڈ ہی لیتے ہیں۔۔۔فیصل قریشی اپنی بیگم کی محبت اور خلوص کی ہر محفل میں لازمی تعریف کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ کم سے کم چھٹی کا دن فیملی اور بیگم کے ساتھ ہی گزاریں۔۔
image
 
عاطف اسلم اور ان کی بیگم سارہ
گلوکار عاطف اسلم نے جب اپنی محبت سے شادی کی تو اس وقت بھی ان کے پیچھے دیوانی لڑکیوں کی کوئی کمی نا تھی لیکن انہوں نے جسے دل دیا اس کی ہمیشہ قدر بھی کرتے ہیں اور ان کی آنکھوں میں اپنی بیوی کے لئے محبت اور عزت کا طوفان ہمیشہ دکھائی دیتا ہے۔۔۔عاطف اسلم انہیں کسی بھی مقام پر تنہا نہیں چھوڑتے اور بچوں کی دیکھ بھال سے لے کر شاپنگ تک میں ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔۔۔اکثر اوقات یہ میاں بیوی اپنی محبت کو زندگی دینے کے لئے ساتھ کہیں نا کہیں ٹور پر جاتے ہیں ۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: