تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں۔۔۔نادیہ جمیل کی آنکھوں میں آنسو

image
 
عورت کمزور نہیں بلکہ اس کی طاقت کبھی کبھی چٹانوں کو بھی حیران کردیتی ہے۔۔۔ایسی کئی خواتین ہمارے ارد گرد موجود ہیں جو اپنے رویوں، اپنی مشکلات، اپنی محنت اور اپنی ان دیکھی جنگ سے ہمیں اکثر حیران کرتی ہیں۔۔۔کچھ کو ہم پہچان لیتے ہیں اور کچھ ہماری نگاہوں سے اوجھل رہ جاتی ہیں۔۔۔انڈسٹری میں نادیہ جمیل اور منیبہ مزاری ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے مشکل وقت سے مسکراتے ہوئے ملاقات کی اور ڈٹ کر اس سے مقابلہ بھی کیا۔۔۔
 
حال ہی میں منیبہ مزاری نے اپنی اس خاص دوست نادیہ جمیل سے ایک انٹرویو لیا۔۔۔انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی بہت ہی پیاری آواز میں نادیہ جمیل کو ایک گانا سنایا ’’تجھ سے ناراض نہیں زندگی‘‘ ۔۔۔اس گانے کے ایک ایک بول کو نادیہ جمیل نے دل سے محسوس کیا اور ان کی آنکھیں بار بار بھیگتی رہیں۔۔۔لیکن اس دوران بھی چہرے پر ایک خاص مسکراہٹ موجود تھی جو اس بات کی گواہی دے رہی تھی کہ میں ہر طرح کے طوفان سے ٹکرانے کو تیار ہوں۔۔۔
 
 
بریسٹ کینسر سے اس جنگ کے دوران نادیہ جمیل اکثر اپنے دل کے جذبات کو سوشل میڈیا پر بیان کرتی ہیں اور ان کو شاید اس بات کا اندازہ بھی نہیں کہ کتنی ہی خواتین جو اس وقت اس بیماری سے لڑ رہی ہیں ہمت اور حوصلے کی منازل طے کر جاتی ہیں صرف ان کی باتیں اور حوصلہ دیکھ کر۔۔۔
 
image
 
نادیہ جمیل علاج کی غرض سے بیرون ملک میں ہی مقیم ہیں اور اپنی کیمو تھراپی سے لے کر بالوں کا جانا، تکلیف سے لے کر رشتوں سے دور رہنا۔۔۔ان سب کو بتاتی ہیں ۔۔۔ساتھ ہی وہ یہ پیغام بھی دیتی رہتی ہیں کہ بال، خوبصورتی سب کچھ فانی ہے۔۔۔قائم ہے تو صرف مسکراہٹ، ہمت اور زندگی سے مقابلہ کرنے کی امنگ۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: