خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا۔۔۔پاپا کے گھر آنے پر فرمان قریشی کی خوشی

image
 
ماں چاہے دن بھر بچوں کے ساتھ لگی رہے اور مصروف رہے۔۔۔ان کے کھانے پینے کا ، ان کے رونے کا ، ان کے سونے کا، ان کی چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی ضرورتوں کا خیال رکھے لیکن جیسے ہی باپ کے آنے کا وقت ہوتا ہے تو بچہ ماں کو چھوڑ کر باپ کی طرف کیسے تڑپ کر جاتا ہے یہ کوئی فرمان قریشی سے سیکھے۔۔۔فیصل قریشی کے یہ ننھے سے شہزادے انتہائی خوش اخلاق ہیں لیکن اپنے پاپا کو دیکھ کر ان کی مسکراہٹ اور بڑی ہوجاتی ہے اور پھر یہ کسی کی گود میں آنا پسند نہیں کرتے-
 
فیصل قریشی خود بھی انتظار کرتے ہیں کہ کب شوٹ یا کام ختم ہو اور وہ اپنے بچوں سے ملنے کے لئے بھاگیں۔۔۔آیت تو اب تھوری بڑی اور سمجھدار ہوگئی ہیں لیکن ننھے فرمان کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ کام کتنا زیادہ تھا۔۔۔وہ بعض دفعہ غصہ بھی دکھاتے ہیں اگر انہیں لینے میں یا ان سے ملنے میں د یر کی جائے۔۔۔اس لئے فیصل قریشی خیال رکھتے ہیں کہ اپنے بیٹے کو غصہ نا دلائیں اور بھاگ کر ان سے ملنے جائیں۔۔۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: