|
|
شوبز انڈسٹری میں کوئی بھی خوشی ہو یا غم۔۔۔سوشل میڈیا
پر اس کی خبر کہیں نا کہیں سے اڑتی اڑاتی آہی جاتی ہے۔۔۔حال ہی میں کئی
لوگوں کو دلہا اور دلہن بنے دیکھا تو لگا کہ یہ خبر پہلے تو پتہ نہیں
تھی۔۔۔اس لئے تصاویر کو دیکھ کر حیرت بھی ہوئی اور خوشی بھی۔۔۔ |
|
ثنا جاوید اور عمیر
جسوال |
ثنا جاوید کچھ عرصہ پہلے بھی ایک شو میں آئیں تو اپنی
شادی کے حوالے سے ان کی کوئی رائے نہیں تھی۔۔۔لوگ الگ کنفیوز تھے کہ آخر
ثنا کی زندگی میں کوئی ہے بھی یا نہیں کیونکہ وہ زیادہ تر اپنی پرسنل لائف
کو ظاہر نہیں کرتیں اور شادی کے حوالے سے تو کیا ان کی دوستی کے حوالے سے
بھی لوگوں کو یہ اندازہ لگانا مشکل تھا کہ اس میں کوئی حقیقت بھی ہے یا
نہیں۔۔۔ثنا کی شخصیت بھی بہت لئے دیئے رہنے والی ہے اس لئے کسی کی ہمت بھی
نا ہوئی پوچھنے کی۔۔۔اور پھر ایک صبح جب سوشل میڈیا کھولا تو ڈائریکٹ نکاح
کی تصاویر سے سامنا ہوا۔۔۔یہ اچانک والی شادی اور اچانک والی خوشی ملی ان
کے فینز کو- |
|
|
عاکف الیاس |
عاکف الیاس شوبز کی میک اپ انڈسٹری کو ایک بہت بڑا نام
ہیں اور بہت جلد ہی انہوں نے اپنا الگ مقام بنایا۔۔۔پاکستان کی ہر چھوٹی سے
چھوٹی اور بڑی سے بڑی ماڈل کو نکھارنے میں اپنا حصہ ڈالا۔۔۔لیکن ان کی
زندگی میں کوئی خوشی آنے والی ہے اس کا بھی کسی کو کانوں کان پتہ نا چل
سکا۔۔۔اور اگلی صبح جب سوشل میڈیا کھولا تو عاکف الیاس اپنی دلہن کے ساتھ
کھڑے مسکرارہے تھے اور ساتھ ان کی دوست مہوش حیات خوب مستی کر رہی
تھیں۔۔۔دوسروں کی دلہنوں کو سجانے والے خود اپنی دلہن کے ساتھ نہایت خوش
اور منفرد لگ رہے تھے۔۔۔ |
|
|
کشمالہ طارق |
پاکستانی سیاست میں خوبصورت خواتین کی تعداد گرچہ کم نہیں لیکن کچھ ایسی
ہیں جن میں حسن کے ساتھ ساتھ گریس بھی ہے اور وہ اپنی شخصیت کی وجہ سے عوام
میں خاصی مقبول بھی ہیں۔۔۔کشمالہ طارق ان میں سے ایک ہیں اور ان کی سابقہ
شادی تو ختم ہو ہی چکی تھی لیکن ان کی حالیہ شادی کی تصاویر دیکھ کر خوشی
ہوئی۔۔۔وہ انتہائی اچھی لگ رہی تھیں اور ان کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے اور
فیملی کے دیگر افراد بھی خاصے خوش نظر آئے۔۔۔انہوں نے اسلام آباد کے بزنس
مین سے شادی کی ہے ۔۔ |
|